اسرائیلی داخلی سلامتی سے متعلق ادارے "شین بیت” نے مغربی کنارے میں صہیونی اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے دو مشتبہ سیلز چلانے والے دس فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ان نوجوانوں کو ڈیڑھ ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ گروہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے ضلع نابلس میں ‘بیتا’ قصبے اور غرب اردن کے جنوبی شہر بیت اللحم کے حوسان ٹاؤن میں سرگرم تھے۔
اسرائیلی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "گزشتہ برس 20 نومبرء کو حوسان قصبے سے ملحقہ گلی میں ایک اسرائیلی گاڑی پر پتھراو کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا۔ واقعے کے بعد اسرائیلی پولیس نے شہر میں مشتبہ فلسطینیوں کے خلاف تحقیقات شروع کی۔ "
صہیونی پولیس نے حوسان قصبے سے تعلق رکھنے والے پانچ فلسطینیوں، جن میں دو نابالغ تھے، پر یہودیوں آباد کاروں کے اقدام قتل، جسمانی ایذا اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی فرد جرم عاید کی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین