• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی انتخابات کے قریب آتے ہی مسجد اقصی کو یہودیانے کی کارروائیاں تیز

اتوار 06-01-2013
in فلسطین
0
plf sheikh jamil hami
0
SHARES
0
VIEWS
 

القدس کی سپریم اسلامک کونسل کے رکن اور معروف مذہبی رہنما شیخ جمیل حمامی نے مشرقی القدس کو یہودیانے بالخصوص مسجد اقصی پر حملوں میں ہونے والی تیزی سے خبردار کیا ہے۔

ماہ رواں کی بائیس تاریخ کو ہونے والے صہیونی انتخابات جوں جوں قریب آ رہے ہیں اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مشرقی القدس کی کالونیوں پر چھاپہ مار کارروائیاں اور فلسطینیوں کی گرفتاریاں بھی تیز ہوتی جا رہی ہیں۔

شیخ جمیل حمامی نے ”مرکز اطلاعات فلسطین” کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اہالیان القدس کو ان کے گھروں میں بند کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اس شہر کے باسیوں کے زندگی کی گزارنے کی راہیں تنگ کر دی ہیں، انتخابات کا میدان گرم ہوتے ہی اسرائیل نے قبلہ اول کے اطراف پھیلے اس شہر میں فلسطینیوں کی املاک اور اراضی ہتھیانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ جیسے ہی انتخابات کا بخار شدید ہوتا جا رہا ہے اسرائیل اپنی جارحیتوں میں اضافہ کرتا جا رہا ہے۔ صہیونی سیاسی جماعتیں فلسطینی قوم اور مسجد اقصی پر حملوں کو ہی انتخابات میں کامیابی کی کنجی قرار دے رہی ہیں۔
شیخ حمامی نے کہا کہ اس وقت مسجد اقصی شدید خطرے میں ہے جس کی حفاظت کے لیے عرب اور اسلامی دنیا کے رہنماؤں کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی دینی اور تاریخی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونا ہو گا۔ قبلہ اول کیخلاف اسرائیلی منصوبوں کو ناکام بنانا ساری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مسجد اقصی کی حفاظت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے قبلہ اول پر کیے جانے والے ہر حملے کا بھرپور دفاع کرنا چاہیے۔
انہو ں نے زور دیا کہ حالیہ عرب اور اسلامی انقلابات کے تناظر میں امت مسلمہ پر لازم ہے کہ تمام قومی مسائل پر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں۔ مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام پر یہودی آباد کاروں کے دھاوں کے تسلسل پر شیخ محامی نے کہا کہ انتہاء پسند یہودیوں کو مسجد پر حملے کرنے میں اسرائیلی حکومت اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی کے مختلف ونگز کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
 فلسطینی مذہبی رہنما شیخ حمامی نے خبردارکیا کہ اسرائیلی حکومت حالیہ دنوں مسجد اقصی کو زمانے اور مکان کے اعتبار سے یہودیوں اورمسلمانوں میں تقسیم کرنے کے بھیانک منصوبے پر عمل درآمدکی کوشش کر رہا ہے۔  ہر مسلمان اسرائیل کے ان منصوبوں کو انتہائی خطرناک قرار دے رہا ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.