• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت لحم میں یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد کی توہین

جمعرات 03-01-2013
in فلسطین
0
plf masjid
0
SHARES
3
VIEWS

غاصب صہیونیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی بیت لحم کے مضافات میں الفاغور گاؤں میں مسجد ‘الحمیدیہ’ کا تقدس پامال کرتے ہوئے جوتوں سمیت اس میں داخل ہو گئے۔

 

یہودی آبادکاری مخالف کمیٹی کے ابراھیم موسی نے خبر رساں ادارے ‘قدس پریس’ کو بتایا کہ غاصب یہودیوں کے ایک جھتہ جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوا۔ بدطینت یہودی نصف گھنٹہ تک اللہ کے گھر میں اپنے ناپاک جوتوں سمیت گھومتے پھرتے رہے۔ اس کے بعد یہی افراد قریبی واقع مسلمانوں کے قبرستان گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد الحمیدیہ کو دو برس قبل یہودیوں نے نذر آتش کرنے کی کوشش کی تھی۔ اہل علاقہ اور کسانوں نے اس ناپاک جسارت کے بعد مسجد میں ضروری تعمیر و مرمت کرا دی تھی تاکہ وہ اپنے کھیتوں میں کام کے دوران یہاں نماز اوقات کر سکیں۔

دوسری جانب بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے نواحی قصبے قصرہ میں فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل اور ساؤنڈ بم داغے جس سے متعدد شہریوں کا دم گھٹنے لگا۔ قصرہ گاؤں کے نمبردارعبدالعظیم وادی نے بتایا کہ قصبے سے دسیوں فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں اور غاصب یہودیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے اپنی اراضی کو محفوظ رکھنے کی خاطر علاقے میں موجود تھے کہ اس دوران قابض فوجیوں نے ان پر اشک آور گولے فائر کئے جس سے متعدد شہریوں کی حالت غیر ہو گئی۔

قصرہ میونسپلٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں فلسطینی شہریوں کے کھیت کھلیان غاصب یہودیوں کی کھلی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ علاقے سے بڑی تعداد میں زیتون کے درخت کاٹے جا چکے ہیں۔ اہل علاقہ سے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ یہودی آبادکاروں کی بار بار جارحیت رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.