ایہود اولمرٹ نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ بیت المقدس میں وکلاء یونین کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ذہنی، جسمانی، مادی اور معنوی طورپر تیسری تحریک انتفاضہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مغربی کنارا اس تحریک کا نیا بیس کیمپ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف تحریک کے لیے فضاء تیار ہوچکی ہے۔ تحریک انتفاضہ کا آتش فشاں کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ مغربی کنارے میں حالات اسرائیلی فوج کے کنٹرول سے نکلتے جا رہے ہیں۔
اسرائیل کی اندھی حمایت فلسطین کے ساتھ امریکہ کےلئے بھی تباہ کن ہے : امریکی مستعفی اراکین
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سابق امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہماری قوم اپنا یوم آزادی...
Read more