• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودیوں کے لیے بیت المقدس میں 1200 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری

منگل 25-12-2012
in فلسطین
0
plf 1200 zonist flats
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی مہمات جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔اسرائیلی حکومت نے یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے حوالے سے عالمی دباؤ نظرانداز کرتے ہوئے شہرمیں مزید1200 فلیٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم تنظیم ’’پیش ناؤ‘‘ کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ صہیونی وزارت داخلہ نے بیت المقدس میں کئی روز قبل ہی شہر میں مزید  سیکڑوں مکانات کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اسی فیصلے کے تحت سواموار کے روز بارہ سو مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے مکانات مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں ’’جیلو‘‘ نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

 یہودی توسیع پسندی کی مخالف تنظیم کی خاتون ترجمان ھاگیٹ عفران نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی  ”اے ایف پی” کو بتایا کہ جیلو کالونی میں مزید بارہ سو مکانات کی تعمیر کے حوالے سے گذشتہ جمعرات کو وزارت داخلہ اور وزارت آباد کاری کے عہدیداروں کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں حیلو کالونی میں مزید مکانات تعمیر کرنے پراتفاق کیا گیا تھا۔
 مسزعفران نے بتایا ان کی تنظیم نے 18 دسمبر کو نئے مکانات کے ایک بڑے منصوبے کی منظوری کی جانب اشارہ کر دیا تھا۔ تنظیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید مکانات کی تعمیر کی مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن عمل کی راہ میں کھلی رکاوٹ قراردیا۔
 خیال رہے کہ نومبر میں اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کی سفارتی حیثیت بڑھائے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاری کی شکل میں انتقامی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ عالمی سطح پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کے علی الرغم فلسطینیوں کا اپنے وطن میں ناطقہ بند کرنے کی صہیونی سازشیں مزید تیز ہوگئی ہیں۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.