اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو اندھا دھند فائرنگ کرکے زخمی کردیا، نوجوان پر الزام لگایا گیا کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی کو اپنی گاڑی تلے روند ڈالا تھا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی اہلکاروں نے پیر کی صبح ایک فلسطینی نوجوان پر اچانک فائرنگ کردی، اس نوجوان نے مغربی کنارے کی سرحدی راہداری جبل مکبر پر ایک صہیونی سرحدی گارڈ کو گاڑی تلے روندا تھا۔اسرائیلی اہلکاروںکی فائرنگ کے زد میں آنے والے نوجوان کی شناخت معلوم نہ ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کی گاڑی کو روک کر اسرائیلی فوجیوں نے اس کی تلاشی لی اور پھر نوجوان کو گرفتار کرکے حراست میں لیے رکھا اور پھر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ واقعے کے فورا بعد ایمبولنسیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین