• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عوامی بائیکاٹ اور بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ بیک وقت جاری

ہفتہ 22-12-2012
in عالمی خبریں
0
plf elections
0
SHARES
0
VIEWS
 

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج ہفتے کے روز ساٹھ مقامات پر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم سلام فیاض حکومت کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں اور دیہات کو ایک دوسرے میں ضم کرنے کے خلاف عوام نے جنین شہرسمیت کئی مقامات پرانتخابات کا وسیع پیمانے پر بائیکاٹ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والے دیہی کونسلوں کے انتخابات کے موقع پرجنین کےشہریوں نے پہلے ہی بائیکاٹ کی دھمکی دے رکھی تھی۔ بائیکاٹ کرنے والے دیہاتوں میں جنین کا جنوبی قصبہ میثلون سرفہرست ہے۔ پولنگ سے قبل میثلون کے باشندوں نے رام اللہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک ریلی نکالی جس میں ایک سو گاڑیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں پیدل شہریوں نے حصہ لیا۔ میثلون قبصے کے باشندوں نے  انتخابی بائیکاٹ کی مہم سے قبل جگہ جگہ بینرز اور پوسٹر آویزاں کردیے تھے جن میں عوام سے رام اللہ انتظامیہ کے یک طرفہ انتخابی فیصلے کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی۔یثلون قصبے کے شہریوں نے الیکشن کمیشن میں ایک اپیل دائر کی تھی جس میں انتخاباتی حلقوں میں تبدیلی اورنئی حلقہ بندیوں کے سلام فیاض حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم فلسطینی الیکشن کمیشن نے یہ درخواست مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد میثلون کے باشندوں نے دوسرے اور آخری مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کردیا تھا۔ مقامی شہریوں کا اب بھی مطالبہ ہے کہ سلام فیاض حکومت پرانی حلقہ بندیوں پر انتخابات کرائے اور اپنی مرضی کی نشستیں حاصل کرنے کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ واپس لے۔ خیال رہے کہ میثلون کونسل چار کونسلوں کا مجموعہ ہے جس میں نیو  میثلون، سیریس اور صبر شامل ہیں جبکہ مشرقی جنین کے الجملہ میونسپلٹی میں کئی دوسرے قصبات کو شامل کرکے ایک ہی دیہی کونسل قائم کی گئی ہے، حالانکہ پہلی حلقہ بندیوں میں وہ الگ الگ یونین کونسلیں تھیں۔ سلام فیاض حکومت کی منشاء کے تحت ان تمام قصبوں کو ضم کرکے ایک دیہی کونسل قائم کی گئی تاکہ من پسند انتخابی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ’فتح‘ حکومت کی جانب سے دوسری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر ہی بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا گیا تھا۔ دیہی کونسلوں کے انتخابات کا پہلا مرحلہ بھی عوامی بائیکاٹ کی نذر ہوچکا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] اور اسلامی جہاد سمیت کئی مذہبی سیاسی جماعتوں نے مغربی کنارے کی حد تک بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ مسترد کردیا تھا۔  مبصرین کا خیال ہے کہ صدر محمود عباس کی جماعت ’فتح‘ مغربی کنارے میں دیہی کونسلوں کے انتخابات کو پیش آئند سال پارلیمانی انتخابات میں جیت کے لیے ایک مہرے کے طورپر استعمال کرنا چاہتی ہے۔

 
بشکریۃ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.