• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’منحرف فتحاوی لیڈرمحمد دحلان جاسوسی نیٹ ورک چلا رہے ہیں‘

جمعرات 06-12-2012
in فلسطین
0
plf network
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمودعباس کی جماعت الفتح کی انقلاب کونسل کے ایک سینئیر رہ نما نے انکشاف کیا ہے کہ سابق منحرف لیڈر محمد دحلان ان دنوں متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں ہے اور وہ جاسوسی کا ایک نیٹ ورک چلا رہا ہے۔ فلسطینی لیڈر کا کہنا ہے کہ دحلان کے کئی جاسوس مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں سرگرم ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فتح کے مرکزی رہ نما بسام زکارنہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ محمد داحلان فلسطینیوں کے خلاف اپنے مکروہ عزائم آج بھی بدستور جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی مشکوک حرکات فلسطینیوں نے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں، کیونکہ اس نے عرب ملکوں اور فلسطین کے اندر کئی خفیہ گروہ تشکیل دے رکھے ہیں جو نہ صرف فلسطینیوں کی جاسوسی کرتے ہیں بلکہ فلسطین میں انتشار بھی پھیلا رہےہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بسام زکارنہ کا کہنا تھا کہ محمد دحلان مصرمیں اخوان المسلمون کے خلاف بھی سرگرم ہیں اور وہ فلسطینیوں کے درمیان جاری مفاہمتی اور مصالحتی کوششوں کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

فتح رہ نما کا کہنا تھا کہ دحلان کو فلسطینی سیاست سے بے دخل کیے جانے کے بعد فلسطینی عوام اور سیاسی حلقوں پر سخت غم وغصہ ہے اور وہ اپنا غصہ فلسطینیوں کی جاسوسی کرکے نکالنا چاہتا ہے۔ انہوں نے دحلان کو ملک وقوم کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ دحلان اسرائیلی ایجنڈے پر چل رہا ہے اور اسرائیل کے ساتھ ساز باز کرکے صدر محمود عباس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں محمد زکارنہ کا کہنا تھا کہ دحلان کے پاس فلسطین واپسی کا کوئی پرامن راستہ نہیں بچا ہے وہ اگر فلسطین آیا تو پہلے اسے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وہ الفتح کی صفوں میں پھوٹ پیدا کرکے پارٹی کی قیادت کو قتل کرنے کی سازشیں کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ محمد دحلان کو تین سال قبل الفتح سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ فرار کے بعد انہوں نے مختلف عرب ملکوں میں قیام کیا، تاہم فلسطین میں ان کے خلاف مقدمات کے قیام کے باعث واپسی کے راستے مسدود ہوچکے ہیں۔ محمد دحلان اورصدر محمود عباس کے درمیان سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں رہ نماؤں میں تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.