مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد جنین اور بیت لحم کے شہریوں نے علاقے میں یہودی آباد کاری اور صہیونی فوج گردی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے۔ اس موقع پر صہیونی فوج کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی۔ بیت لحم کے جنوب میں نکالی گئی ایک ریلی پر صہیونی فوج نے لاٹھی چارج کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کے گولے برسائے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوج نے کارروائی کرکے دو بھائیوں اسامہ محمد طقاطقہ اور نضال ربحی طقاقطہ سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ جنہیں حراست کے بعد انہیں نامعلوم مقامات کی جانب لے جایا گیا ہے۔
ادھر جنین شہرمیں بھی صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے ایک احتجاجی جلوس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، جن میں متعدد فلسطینی شہری زخمی اور گرفتار کیے گئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
