• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مشتعل مظاہرین کا رام اللہ میں اسرائیلی فوجی کیمپ پر دھاوا، فلسطینی پرچم لہرا دیا

جمعہ 16-11-2012
in فلسطین
0
plf palestine flag
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ پر مشتعل فلسطینی مظاہرین نے دھاوا بولا اور دیواریں پھلانگ کر اندر دخل ہو گئے اور کیمپ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ درجنوں مشتعل فلسطینی نوجوان جمعرات کے روز ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران مشرقی رام اللہ میں بیت ایل یہودی کالونی کے قریب فوجیوں کے ایک کیمپ میں داخل ہوگئے۔ فلسطینیوں کے داخلے کے وقت صہیونی فوج نے ہنگامی حالت نافذ کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔ تاہم صہیونی فوج کے تشدد کے علی الرغم مظاہرین کیمپ میں فلسطینی پرچم لہرانے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم بعد ازاں صہیونی فوجیوں نے پرچم اتار پھینکا۔

ادھر مغربی کنارے میں دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ رام اللہ سمیت کئی دوسرے شہروں میں فلسطینیوں کے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر بڑی تعداد میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ قابض فوج کی گاڑیوں کو مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں داخل ہوتےدیکھا گیا ہے۔ قابض فوج کو خدشہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں حملوں کے بعد مغربی کنارے میں تیسری تحریک انتفاضہ شروع ہوسکتی ہے۔

ادھر رام اللہ ہی میں اسرائیلی فوج کی جیل عسقلان کے باہربھی جمعرات کے روز فلسطینیوں اور صہیونی فوج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔ اسرائیلی فوج نے صہیونی فوج کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کئی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.