• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ترکی:عوام اور حکومت دونوں صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاج میں شریک

جمعہ 16-11-2012
in فلسطین
0
plf turkey
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف ترکی کے طول و عرض میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہروں میں حکومت بھی شامل ہوئی اور کئی شہروں میں فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کے روز ترکی کے شمال، مشرق، مغرب اور جنوب میں شہروں اور قصبوں میں بھی صہیونی جارحیت کےخلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ مشرقی شہر قونیہ میں ہوا جہاں جلوس کی قیادت وزیرخارجہ احمد داؤد اوگلو نے خود کی۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں شرکاء نے صہیونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی غائبانہ نماز ہائے جنازہ ادا کی۔ قونیہ شہر کی گلیوں اور بازاروں سے گذرنے والی اس ریلی میں شریک مظاہرین مسلسل اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرصہیونی جارحیت کےخلاف شدید نعرے درج تھے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے حماس کے ملٹری ونگ کے شہید کمانڈر احمد الجعبری کی تصویری پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے جنہیں ترکی زبان میں اپنا ہیرو قراردیا گیا تھا۔
قونیہ کے علاوہ استنبول، انقرہ اور دیگر کئی چھوٹے اور بڑے شہروں میں جمعرات کے روز لاکھوں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینی مظلوموں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق استنبول میں مذہبی سیاسی جماعت السعادہ کےزیراہتمام ایک بڑی عوامی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں ایک لاکھ سے زائد افراد اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.