• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مغربی کنارا: محمود عباس کے حمایتی خطیب کو مسجد سے نکال دیا گیا

ہفتہ 10-11-2012
in فلسطین
0
plf kick out from masjid
0
SHARES
0
VIEWS
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں مقامی شہریوں نے جمعہ کے روز نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے صدرمحمود عباس کی پالیسیوں کا دفاع کرنے والے ایک خطیب کو مسجد سےنکال دیا
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نماز جمعہ سےقبل الخلیل کی ایک جامع مسجد میں رام اللہ میں الفتح کے وزیرمذہبی امور محمود الھباش کے مقرر کردہ خطیب نے  صدرعباس کےحق واپسی سے متعلق بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو واپس اپنے علاقوں میں جانے کا مطالبہ ترک کردینا چاہیے۔ اس پر مسجد میں موجود سامعین سخت جذبذ ہوئے اور انہوں نے صدر عباس کے حامی خطیب کو منبر سے اتاردیا، بعد ازاں اسے مسجد سے نکال دیا گیا اور ایک دوسرے شخص نے نماز جمعہ پڑھائی۔عینی شاہدین نے پی آئی سی کو بتایا کہ الخلیل کی جامع مسجد کے امام و خطیب اکرم الخطیب نے فتح کے وزیرمذہبی اموراور اوقاف محمود الھباش کے مقررکردہ خطبہ کے مطابق تقریر شروع کی۔انہوں نےاپنی بات جاری رکھی اورصدرعباس کی پالیسیوں کا دفاع کرتے رہے۔ اس پرکچھ لوگ مسجد کے اندر سے کھڑے ہوئے اور انہوں نے امام کو منبرسے پکڑ کر نیچے اتاردیا۔ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سرکاری مولوی کی تقریرکے دوران کچھ لوگوں نے زور زور سے تکبیرکے نعرے بلند کئے۔ بعد ازاں انہوں نے خطیب سے تقریر روکنے کا مطالبہ کیا اور صدرمحمودعباس کےخلاف نعرے بازی کرتےرہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس کے اسرائیلی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے حق واپسی کے حامی نہیں ہیں اور نہ ہی وہ خود اپنے آبائی شہر(سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے) الصفد میں آباد ہونا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان پر فلسطین کے سیاسی ، سماجی، عوامی اور ابلاغی حلقوں میں سخت تنقید کی جا رہی 
ہے۔
 
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین  
 
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.