• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رام اللہ اتھارٹی صہیونی مافیا کی ملی بگھت سےغیرقانونی منی لانڈرنگ میں ملوث

جمعرات 18-10-2012
in فلسطین
0
plf laundring
0
SHARES
3
VIEWS

 

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں عارضی حکمراں فلسطینی انتظامیہ کی کرپشن اور لوٹ مار کے اسکینڈلز کےجلو میں ایک نیا اسکینڈل یہ سامنے آیا ہے کہ اتھارٹی کے کئی سرکردہ عہدیدار صہیونی مافیا کے

ساتھ مل کررقوم کی غیرقانونی منتقلی کے مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں اور کالے دھن کوسفید کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’’یدیعوت احرونوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق رام اللہ اتھارٹی کے کئی عہدیداروں کی اسرائیل کے بڑے بنکوں میں کم سے کم دو ارب شیکل کی رقم جمع ہے اور وہ رقوم کی غیرقانونی منتقلی میں صہیونی بلیک مارکیٹنگ کرنے والے مافیا کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں۔

اخبار نے اپنی بدھ کی اشاعت میں شائع رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے اپنے طور پر تحقیقات کے بعد اس بات کا سراغ لگایا ہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران فلسطینی اتھارٹی نے صہیونی مرکزی بنک سے بھاری رقوم نکالنے کی درخواستیں کیوں دی ہیں۔ تحقیقات کےدوران یہ بات سامنے آئی کہ رام اللہ اتھارٹی کے سینیئر عہدیداروں کے اسرائیل کے مرکزی بنک میں کروڑوں شیکل جمع ہیں۔ یہ تمام رقوم یا ان کا ایک خطیر حصہ دوسرے ملکوں سے غیرقانونی طریقے سے اسرائیلی بنکوں میں منتقل ہوا ہے۔

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں منظرعام پرآئی ہے جب فلسطینی اتھارٹی کو سخت مالیاتی بحران کا سامنا ہے اور مغربی کنارے میں شہری روزانہ حکومت کےخلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ دوسری جانب لوٹ مار کی یہ کیفیت ہے کہ مٹھی بھرسیاست دانوں اور اتھارٹی کے عہدیداروں نے اسرائیلی بنکوں میں کئی ملین ڈالرز کی رقوم جمع کر رکھی ہیں، جنہیں وہ بیرون ملک ترسیل کر رہے ہیں۔

اخبارلکھتا ہے کہ اسرائیل کے مرکزی بنک نے ایک ثالث کے ذریعے فلسطینی اتھارٹی سے اس بات کی وضاحت طلب کی ہے کہ وہ یہ بتائے اتنی بھاری رقوم کا ان کےہاں مصرف کیا ہے، نیز فلسطینی اتھارٹی اپنے بنکوں میں ہونے والی مالیاتی سرگرمیوں کے بارے میں بھی اسرائیلی مرکزی بنک کو رپورٹ فراہم کرے۔ تاہم رام اللہ اتھارٹی کی طرف سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

ادھر رام اللہ میں فلسطینی مانیٹری اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے یدیعوت احرونو کی رپورٹ کو غلط قراردے کر مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا کوئی بھی عہدیدار اسرائیلیوں کے ساتھ مل کرمنی لانڈرنگ کے غیرقانونی دھندے میں ملوث نہیں ہے۔ اسرائیل ایک سازش کے تحت فلسطینی اتھارٹی کو بدنام کر رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.