• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے، عالمی رپورٹ میں اسرائیلی حکومت پر تنقید

منگل 25-09-2012
in فلسطین
0
plf critise on israel
0
SHARES
2
VIEWS

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی صہیونی حکومت بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز کا ارتکاب کرنے والے اپنے فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے یکسر چشم پوشی کر رہی ہے۔

 

جنیوا میں انسانی حقوق کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کیونگ اکانگ نے انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں بتایا کہ اسرائیل فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف حملے کرنے والے انتہاء پسند یہودی آباد کاروں اور متشدد فوجیوں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک فلسطینی خاتون اور اس کی بیٹی کے قتل میں ملوث اسرائیلی فوجی کیخلاف تحقیقات مکمل ہونے کے باوجود اس پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی، اسی طرح تین یہودیوں نوجوانوں کی جانب سے ایک فلسطینی خاندان پر پٹرول بموں سے حملے کے بعد انہیں گرفتار ہوئے پانچ روز بیت گئے ہیں مگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا امکان دور دور تک نظر نہیں آرہا۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ اسرائیلی فوجیوں اور یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر حملوں کا یہ طرز انتہائی قدیم ہے، بعض اوقات تو فلسطینیوں کی املاک پر کیے جانے والے یہ حملے انتہائی تیز ہو جاتے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ فلسطینیوں پر ہونے والے ان حملوں کو روکے۔ اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے اہلکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کیخلاف کیے جانے والے مظالم کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کی جانب سے اگست کے مہینے سے اب تک فلسطینیوں کے پانچ سو سے زائد زیتون کے درخت جلائے جا چکے ہیں مگر اس جرم میں کسی کے خلاف بھی کارروائی نہیں ہوئی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.