• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکی صدارتی امیدوار اسرائیل کو اپنا قبلہ و کعبہ سمجھتے ہیں: مہاتیر محمد

جمعرات 16-08-2012
in فلسطین
0
plf muheer
0
SHARES
4
VIEWS

ملائیشیا کے سابق صدر مہاتیر محمد نے امریکی صدارتی امیدواروں کے دورہ اسرائیل کو مضحکہ خیز اور تمسخیر آمیز قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہےامریکی صدارتی امیدواراسرائیل کو اپنے لیے قبلہ او کعبہ سمجھتے ہیں، جب تک وہ اسرائیل کا درشن نہ کریں اور صہیونیوں سے اپنی کامیابی کے لیے منت سماجت نہ کریں اس وقت تک انہیں اپنی کامیابی کا یقین نہیں ہوتا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مہاتیر محمد نےاپنے بلاگ پر شائع ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ‘‘یہ بات کافی حد تک درست ہے کہ اسرائیل اپنی ایجنسیوں کے ذریعے دنیا پرحکومت کرتا ہے’’۔ انہوں نے استفسار کیا کہ امریکا کا کوئی بھی صدارتی امیدوار اپنی کامیابی کے لیے کشکول لے کر اسرائیل کیوں جاتا ہے۔ امریکا جوکہ ایک سپر پاور ہے وہاں کےصدر کے انتخاب کے لیے اسرائیل کی حمایت کا حصول کیوں ضروری ہے۔ یہ کتنی مضحکہ خیز بات ہے کہ بانی جمہوریت ملک کو اپنے ہاں جمہوری صدارتی انتخابات کے لیے ایک ناجائز ریاست کی حمایت حاصل کرنا پڑتی ہے جو خود تمام جمہوری اصولوں کو تہہ تیغ کر رہا ہے۔

وہ مزید لکھتے ہیں کہ یہ بات امریکی عوام اور دانشوروں کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ان کےتمام صدارتی امیدوار اپنی کامیابی کی حقیقی منظوری اسرائیل کی طرف سے منظوری کیوں خیال کرتے ہیں۔ مہاتیر محمد نے امریکی ڈیموکریٹس کے امیدوار میٹ رومنی کے حالیہ دورہ اسرائیل پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ تل ابیب اس لیے گئے تاکہ صہیونی حکومت کو یہ بتا سکیں کہ وہ صدر بن کر اسرائیل اور فلسطینیوں کےخلاف صدر اوباما سے بڑھ کر انتقامی کارروائیاں کریں گےْ۔
ملائیشین سابق صدر نے کہا کہ میٹ رومنی کے دورے کے بعد اب صدر اوباما بھی اسرائیل کا دورہ کریں گے تاکہ یہودیوں کو یہ باور کراسکیں کہ پچھلے پانچ برسوں میں وہ اسرائیل نوازی کا کھل کر مظاہرہ کرتے رہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں اپنے وفاداری کو مزید بڑھا دیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.