• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل مقبوضہ وادی گولان کے تیل کے ذخائر چوری کرنے میں سرگرم

جمعہ 03-08-2012
in فلسطین
0
plf oil
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیلی پارلیمنٹ کےمنتخب رکن جمال زحالقہ نے کہا ہے کہ اسرائیل شام کے مقبوضہ علاقے وادی گولان میں تیل کے ذخائر چوری کرنے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے خطے میں جاری عوامی انقلابات کی تحریکوں بالخصوص شام میں عوامی بغاوت کی تحریک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل نے وادی گولان میں تیل نکالنے کے منصوبوں پر کام تیز کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی رکن پارلیمنٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ شام میں داخلی بحران سے دمشق حکومت کی گولان اور دیگر مقبوضہ علاقوں سے توجہ ہٹ جانے سے اسرائیل نے فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں وزیر توانائی نے وادی گولان میں تیل نکالنے کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے وادی گولان پر زیادہ توجہ اس وقت دی گئی تھی جب گذشتہ برس شامی صدر بشارالاسد کےخلاف عوامی بغاوت کی تحریک شروع ہوئی۔ اس تحریک سے دمشق حکومت کی توجہ ہٹ جانے کے بعد صہیونی حکومت نے وادی گولان میں تجارت اور صنعت کے کئی منصوبے بھی اس علاقے میں شروع کیے۔

جمال زحالقہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے وادی گولان میں یہودی حکومت کے تیل چوری کرنے کے منصوبوں کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی گولان ایک متنازعہ علاقہ ہے جس کا تنازعہ خود اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نےتسلیم کر رکھا ہے۔ لہٰذا اسرائیل کو اس علاقے میں قبضے کے ساتھ ساتھ یہاں پر کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اگر اسرائیلی حکومت نے تیل کے کنوؤں کی کھدائی کے لیے وادی گولان میں اسکیمیں شروع کی گئی ہیں تو عالمی قونین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ وادی گولان شام کا ایک پرفضاء مقام ہے جس پرصہیونی حکومت نے سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے وادی گولان میں اسرائیل کا قبضہ تسلیم نہیں کیا ہے اور اسے ایک متنازعہ علاقہ قراردےرکھا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.