• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسماعیل ھنیہ آج مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچیں گے

بدھ 25-07-2012
in فلسطین
0
plf haneyya_qahira
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے ایوان صدر کے ایک باوثوق ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی جانب سے فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کو ملاقات کا وقت دے دیا گیا ہے۔

جسکے بعد وزیراعظم ھنیہ آج بدھ کو اٹھارہ رکنی وفد کے ہمراہ قاہرہ پہنچیں گے جہاں وہ مصری صدر سمیت دیگر اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مصری ایوان صدر کی جانب سے فلسطینی وزیراعظم کا سرکاری سطح پر استقبال کیا جا ئے گا جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ جمعرات کے روز وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی مصر کے نو منتخب باریش وزیراعظم ڈاکٹر ھشام قندیل کی ساتھ بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس کے بعد وہ کل شام ہی کو صدرمحمد مرسی سے ملاقات کریں گے۔ اگر ان کی صدر سے کل ملاقات نہ ہوسکی تو وہ ہفتے کے روز ملاقات ہو گی۔

حماس کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ اپنے ساتھ ایک اٹھارہ رکنی وفد لے جائیں گے جن میں ان کی حکومت کے وزراء کے علاوہ کئی اراکین پارلیمنٹ بھی ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کے مصری عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات میں فلسطینیوں کے درمیان مفاہمتی مساعی اور دو طرفہ تعلقات کا فروغ ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نو منتخب صدرڈاکٹر محمد مرسی کو مصر کا صدر منتخب ہونے پر براہ راست مبارک باد بھی پیش کریں گے۔ ڈاکٹر محمد مرسی کا صدر منتخب ہونے کے بعد اسماعیل ھنیہ کا یہ پہلا دورہ مصر ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.