اسرائیلی فوج نے جمعرات کی علی الصبح جنین اور اس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد اہل علاقہ فلسطینیوں اور صہیونی اہلکاروں کے درمیان خوفناک جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھڑپیں شہر میں اس وقت شروع ہوئیں جب صہیونی اہلکاروں نے شدید فائرنگ کرتے ہوئے شہر پر دھاوا بول دیا
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خلیل سلیمان کے قریب جھڑپیں انتہائی شدید تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی اہلکاروں پر زبردست پتھراؤ کیا اور ان پر گھریلو ساختہ پٹرول بم برسائے جس کے جواب میں صہیونی اہلکاروں نے نوجوانوں پر زہریلی گیس کے شیل برسانا شروع کر دیے، یہ سلسلہ ایک گھنٹےسے زائد چلتا رہا۔
جنین شہر کے علاقے کفر قود میں بھی اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا اور صبح تین بجے فلسطینی گھروں پر روشنی کے بم برسانا شروع کر دیے،اسرائیلی اہلکار زیتون کے درختوں میں گھات لگا کر بیٹھ گئے۔ شہر کے جنوبی علاقے سھل صانور میں بھی اسرائیلی فورسز کی بڑی تعداد گشت کرتی رہی، اس علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی آمد کا مقصد تربیتی مشقیں کرنا تھا۔