مسجد اقصیٰ پر انتہا پسند یہودیو اور صہیونی فوج کے دھاووں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز دوسو یہودی فوجیوں اور شرپسندوں نے قبلہ اول میں دخل ہو کر اس کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔
مسجدا قصیٰ کے امورپر نگاہ رکھنے والی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیر کو علی الصباح کوئی دو سو سے زائد اسرائیلی فوجیوں اور انتہا پسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ رپورٹ کے یہودی مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اوراس کے صحن اور ہال میں آزادانہ گھومتے رہے۔
اس دوران سیکیورٹی پر مامور صہیونی فوجیوں اور پولیس نے فلسطینیوں کو قبلہ اول مین داخلے سے روک دیا تھا۔ فلسطینیوں نے آگے بڑھنے اور مسجد اقصیٰ سے یہودیوں کو نکالنے کی کوشش کی تاہم صہیونی فوج نے انہین سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے انتہا پسند یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر منظم دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انتہا پسند یہودیوں کے ساتھ اب صہیونی فوج اور اس کے سیکیورٹی ادارے بھی قبلہ اول کی بے حرمتی میں پیش پیش ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین