• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے 9 بچوں سمیت 53 فلسطینیوں کو گرفتار کیا

ہفتہ 30-06-2012
in فلسطین
0
plf arrest_youth
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گرفتاریاں تیز کردی ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نو بچوں سمیت 53 فلسطینی شہریوں کو بلاوجہ گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیاہے۔

اسیران مطالعاتی مرکز، فلسطین نے ہفتے کے روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ صہیونی فورسز نے القدس، الخلیل، نابلس، طولکرم، بیت لحم اور رام اللہ کے شہروں سے زیادہ گرفتاریاں کیں۔

گرفتار کیے جانے والوں میں چار وہ اسیران بھی شامل ہیں جو صہیونی حراست سے رہائی پا چکے تھے۔ اسی طرح اٹھارہ سال سے کم عمر نو بچے بھی دھر لیے گئے۔ ان بچوں میں سب سے کم عمر چودہ سالہ محمد منذر بیضون ہیں جنہیں قبلہ اول مسجد اقصی کی جنوبی سلوان کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اغوا کیے گئے افراد میں بیرون ملک سے آنے والے رضا کار بھی شامل ہیں۔ یہ رضا کار مغربی کنارے میں یہودی بستیوں اور نسلی دیوار کی تعمیر کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں سے گرفتار کیے گئے۔

اسیران امور کے مطالعاتی مرکز کا کہنا ہے کہ اسرائیل کسی قیمت پر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں روکنے کو تیار نہیں ہے۔ ہر شعبہ زندگی کے افراد کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ طلبہ، صحافی، اساتذہ اور ڈاکٹرز سمیت حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو تفتیش کے لیے طلب کیا جا رہا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے افراد کو عقوبت خانوں اور تفتیشی مراکز میں بہیمانہ تشدد اور تعذیب کے انسانیت سوز مراحل سے گزارا جاتا ہے۔ اسرائیلی حکام متعدد افراد کو بغیر فرد جرم کے انتظامی حراست میں ڈال دیتے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.