• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

‘‘یونیسکو’’ نے فلسطین میں ‘‘چرچ آف نیٹی ویٹی’’ کو عالمی ورثہ قرار دیا

ہفتہ 30-06-2012
in فلسطین
0
plf church_of
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے سائنس وثقافت‘‘یونیسکو’’ نے فلسطینی شہر بیت لحم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مقام پیدائش پر بنائے گئے‘‘المہد چرچ’’(چرچ آف نیٹی ویٹی)کو عالمی میراث قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یونیسکو کا جمعہ کے روز شمال مغربی روس کے شہر سان پٹرس برگ میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں عجلت میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یونیسکو کے اجلاس میں جمعہ کے روز مقام میلاد مسیح علیہ السلام کو عالمی ورثہ قرار دینے کے لیے رائے شماری کی گئی۔ اس موقع پر کل اکیس اراکین میں سے تیرہ نے فیصلے کی حمایت کی، چھ نے مخالفت جب دو اراکین نے غیر جانب داری برتتے ہوئے حمایت یا مخالف میں سے کسی کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔

خیال رہےکہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں مقام میلاد مسیح کو فلسطین کی جانبسے عالمی ورثہ قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی تاہم اسرائیل اس مقام پر اپنی ملکیت کا دعوے دار تھا۔ اس پر امریکا اور اسرائیل دونوں نے فلسطینی درخواست کی سخت مخالفت کی اور یونیسکو کے اراکین پر بھی دباؤ ڈالا۔ تاہم جمعہ کے روز یونیسکو کے اجلاس میں اراکین فلسطینیوں کی جانب سے دی گئی درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس پر رائے شماری کی اور فلسطین کے حق میں فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں امریکااور اسرائیل نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.