مصر کی مقتدر عسکری کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل محمد حسین طنطاوی نے قاہرہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے لیے بیس ہزار ٹن خام تیل کی فراہمی کو فوری یقینی بنائیں۔
انہوں نے حکم دیا کہ آبنائے سویز سمیت جس جگہ بھی پٹرول اور ڈیزل سے لدے آئل ٹینکرغزہ کی پٹی کے لیے جانا چاہتے ہیں ان کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنرل محمد حسین طنطاوی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران پر جلد قابو پانے کے لیے شہر کو بیس ہزار ٹن تیل کی فراہمی کی فوری ضرورت ہے۔ فلسطینی حکام غزہ کی پٹی میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے غزہ کی حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوکہ خود مصر کو بھی تیل کی قلت کا سامنا ہے تاہم قاہرہ حکومت غزہ کی پٹی میں شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اپنی جانب سے دل کھول کران کی مدد کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غزہ کی پٹی کے لیے تیل لے کرآنے والے بیرونی قافلوں کو نہ روکا جائے۔ خیال رہے کہ مصری فیلڈ مارشل جنرل محمد حسین طنطاوی کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد کی ہدایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب غزہ کی پٹی میں مرکزی پاور اسٹیشن کی انتظامیہ نے آٹھ خبردار کیا تھا کہ ان کے پاس پاور اسٹیشن سے بجلی پیدا کرنے کے لیے صرف آٹھ گھنٹے کا ایندھن موجود ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین