
یہ وفد فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کریگا۔ اس دوران غزہ میں الیکشن کمیشن کو فعال کرنے پر بھی بات چیت ہوگی۔ وفد کے ہمراہ کمیشن کے سربراہ حنا ناصر کے علاوہ، کمیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈائریکٹر ھشام کحیل بھی غزہ پہنچیں ہیں۔ غزہ میں کمیشن کے اراکین جلد ہی اس وفد سے ملاقات کریں گے۔ قاھرہ میں گزشتہ ہفتے فلسطین کی دونوں بڑی جماعتوں حماس اور فتح کے مابین معاہدہ طے پایا تھا کہ ستائیس مئی کو الیکشن کمیشن اپنا کام شروع کردے گا۔ مصری انٹیلی جنس اداروں کی نگرانی میں فتح اور حماس نے فلسطینی قومی حکومت کے قیام پر مشاورت کے آغاز کی بھی حامی بھری تھی، الیکشن کمیشن کے وفد کا حالیہ دورہ غزہ پر اسی معاہدے پر عمل درآمد کی ایک کڑی ہے۔ کمیشن کے اراکین فلسطینی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق کی سربراہی میں حماس کے وفد سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر فتح کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عزام الاحمد بھی موجود ہونگے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
