• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سیاسی گرفتاریوں کے جلو میں مفاہمت رام اللہ اتھارٹی کا فراڈ ہے: اسلامی جہاد

بدھ 23-05-2012
in فلسطین
0
plf arrest
0
SHARES
0
VIEWS

plf arrest

فلسطین کی ایک بڑی مذہبی عسکری اور سیاسی تنظیم اسلامی جہاد نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صدرمحمود عباس کی مفاہمتی پالیسیوں کے دعوؤں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ رام اللہ اتھارٹی ایک جانب سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو گرفتار کر کے انہیں بغیر کسی جرم کے سزائیں دے رہی ہے اور دوسری جانب تمام جماعتوں کے ساتھ دوستی بڑھانے اور صلح کی باتیں بھی ہو رہی ہیں،یہ سب فراڈ ہے۔ فلسطینی اتھارٹی عوام کے سامنے اپنی ساکھ بہتر رکھنے کے لیے اس طرح کے نام نہاد دعوے کر رہی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گذشتہ کئی روز سے عباس ملیشیا نے اسلامی جہاد کے رہنماؤں اور کارکنوں کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب فلسطینی اتھارٹی اور رام اللہ میں حکمراں جماعت الفتح دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مفاہمتی مذاکرات کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ رام اللہ اتھارٹی کے حکم پر حال ہی میں اسلامی جہاد کے دو اہم رہ نماؤں شریف الطحاینہ اور خالد ابو زینہ کورہائی کے بجائے اریحا جیل میں منتقل کر دیا گیا۔ حالانکہ فلسطینی عدالت نے دونوں رہنماؤں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کےساتھ مل کر حماس اور اسلامی جہاد کے کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اسلامی جہاد نے صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کو اسرائیلی ایجنٹ قرار دیتے ہوئےکہا کہ عباس ملیشیا دشمن کی مفت میں خدمت بجا لا رہی ہے جب تک فلسطینی علاقوں میں اسلامی جہاد اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بند نہیں ہو جاتا اس وقت تک مفاہمت کی باتیں محض ڈھونگ ہو گا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.