• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس میں تعمیرات ہر حال میں جاری رہینگی: اسرائیلی وزیر اعظم

پیر 21-05-2012
in فلسطین
0
plf nentanyahoo
0
SHARES
0
VIEWS

plf nentanyahooاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ عنقریب القدس متحد ہو جائے گا اور ان کی حکومت مشرقی مقبوضہ القدس میں یہودی تعمیرات ہر حال میں جاری رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیرات کو روکنے کی تمام عالمی کوششیں جلد ہی ختم ہو جائیں گی۔ سنہ 1967ء میں القدس کے مشرقی حصے پر قبضے اور مغربی اور مشرقی دونوں حصوں پر اپنے قبضے کے پینتالیس سال مکمل ہونے کی یاد میں منائے جانے والے ’’یروشیلم ڈے‘‘ کی مناسبت سے دیے گئے اپنے بیان میں نیتن یاھو کا کہنا تھا ’’ہم اس بات کو کبھی تسلیم نہیں کرونگا کہ القدس کو تقسیم کرنے سے فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن قائم ہو سکتا ہے، میں القدس میں تعمیرات جاری رکھوں گا اور اس کے لیے ساری دنیا کے سامنے کھڑا ہو جاؤں گا، میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ القدس ابد تک اسرائیل کا دارالحکومت برقرار رہے گا، ہم کبھی بھی القدس سے دستبردار نہیں ہوسکتے‘‘

صہیونی وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ القدس کی تقسیم مذہبی جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔ متحد القدس کے بغیر اسرائیل کمزور دل والے جسم کی مانند ہے۔ ہم اپنے دل کو کبھی دوبارہ تقسیم نہیں ہونے دینگے۔ اسرائیلی حکومت نے اس اجلاس میں مسلمانوں کے قبلہ اول کے اطراف پھیلے بابرکت شہر میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبوں کی تصدیق کی اور آباد یہودیوں کی اقتصادی اور سماجی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر صہیونی بستیوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خصوصی سہولیات دینے کی اعلانکیا گیا۔ اس موقع پر القدس میں یہودی آباد کاری کے لیے اگلے چھ سالوں میں 350 ملین شیکل کا بجٹ بھی منظور کیا گیا۔

بنجمن نیتن یاھو نے حکومت کے تمام فیصلوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے ماضی کے سالوں میں حکومت کی بھاری سرمایہ کاری کی مرہون منت ہیں، آج ہمیں اپنے پرانے فیصلوں کے ثمرات مل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز تیس ہزار کے قریب یہودی آباد کاروں نے القدس کی جانب ریلیاں نکالی تھیں، یہ ریلیاں سنہ 1967ء میں القدس کے مشرقی حصے پر قبضے کی یاد میں نکالی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب یہودیوں کی مشرقی القدس آمد کے جواب میں فلسطینی تنظیموں کے نوجوانوں نے بھی مسجد اقصی کا رخ کیا تھا۔ دن بھر فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی پولیس سے جھڑپیں ہوتی رہیں اس دوران صہیونی اہلکاروں نے بعض فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.