• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

سعودی عرب کی تیل کی فرم کا اسرائیلی مائیکروسافٹ کمپنی سے لین دین ؟؟؟

ہفتہ 19-05-2012
in فلسطین
0
plf saudi_arab
0
SHARES
0
VIEWS

plf saudi_arab

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تلاش کے لیے کام کرنے والی ایک بڑی فرم نے اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ لین دین شروع کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فرم "یانر” نے حال ہی میں اسرائیل کی کمپیوٹرسافٹ وئیر تیار کرنے والی ایک کمپنی سے اپنے کمپیوٹرسسٹمز کے لیے ایک پروگرام خرید کیا ہے۔ خیال رہے کہ "یانر” نامی تیل کی سعودی کمپنی کے مالک شیخ عبدالعزیز الفید ہیں جو ایک بڑے مذہبی شخص اور حکومت کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنے جمعہ کے ایڈیشن میں جلی حروف کے ساتھ یہ سرخی لگائی ہے کہ ” سعودی تیل اب ہمارے ہاتھ میں” میں یہ یہ اشارہ دیا گیاہے کہ تیل کی سعودیی فرم بغیر کسی رکاوٹ کے اسرائیل کی کمپیوٹر کے پروگرامات تیار کرنے والی فرم سے سافٹ ویئر خرید رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تیل کی تلاش میں مصروف کمپنی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آسٹریلیا کے شہر مالبرن میں منعقدہ ایک نمائش میں بھی شرکت کی۔ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی یہ نمائش کمپیوٹر سافٹ ویئر تیارکرنے والی عالمی کمپنیوں کے گروپ”ہائی ٹیک” کی جانب سے لگائی گئی تھی اور اسی نمائش میں اسرائیل کی ایک کمپنی بھی شریک تھی۔ اس دوران سعودی عرب کی تیل کی کمپنی کے مندوبین نے کمپیوٹر سسٹم کا ایک خاص سافٹ ویئر (پروگرام) خریدا۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ آسٹریلیا میں سعودی اور اسرائیلی فرموں کے درمیان طے پانے والی ڈیل کے بعد صہیونی کمپنی نے TMB نامی ایک سافٹ وئیر سات لاکھ شیکل کے عوض سعودی کمپنی کو فروخت کیا۔ اسرائیلی فرم کی جانب سے سعودی عرب کی کمپنی کو سافٹ ویئر فروخت کرنے کے بعد اس کے انجیئنرز کو استعمال کی تربیت بھی دی جو کئی دن جاری رہی۔ تربیت دینے والوں میں اسرائیل کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اٹھارہ ماہرین نے حصہ لیا۔ درایں اثناء اسرائیلی پولیس چیف ایفی شبینٹرسکی کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کی کمپنیوں کے ساتھ سودے بازی کسی ایک کمپنی تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ اگر سعودی عرب کے شہریوں کو اسرائیلی کاروباری اداروں سے لین دین میں کوئی تشویش اور خوف نہ ہو تو اسرائیل ان کے ساتھ بہتر طریقے سے ڈیلنگ کی کوشش کرے گا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.