• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی خاندان القدس بدر،عالمی برادری کی اسرائیل پر کڑی تنقید

اتوار 22-04-2012
in فلسطین
0
plf criticize
0
SHARES
0
VIEWS

plf criticize

قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ساتھ انتقامی پالیسی بدستورجاری ہے۔ ایک تازہ پیش رفت میں صہیونی حکومت نے بیت المقدس کے النتشہ نامی ایک خاندان کو شہربدر کرتے ہوئے مذکورہ خاندان کا گھریلو سامان اٹھا کرسڑک پر پھینک دیا۔

 

اطلاعات فلسطین کے مطابق النتشہ خاندان کو اٹھارہ اپریل کو مشرقی بیت المقدس میں بیت حنینا میں مکان خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور دو روز کے نوٹس کے بعد صہیونی پولیس نے گھرمیں داخل ہو کر اہل خانہ کو جبرا وہاں سے نکال دیا اور سامان اٹھا کر سڑک پر پھینک دیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی ریاست کی اس انتقامی پالیسی پرعالمی سطح پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ بیت المقدس اور فلسطین کے دیگر شہروں میں یورپی یونین کے تمام ہائی کمیشنز کی جانب سے النتشہ خاندان کی القدس بدری کی شدید مذمت کرنے ہوئے اسے غیرانسانی طرزعمل قراردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں یوری یونی کے ہائی کمشنز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ پالیسی اور بلاجواز فلسطینیوں کی شہر بدری عالمی قوانین اور بین الاقوامی امن معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنیوا کے انسانی حقوق چارٹرکے مطابق کوئی ریاست اپنے ہاں کسی دوسری قومیت کے افراد کو طاقت کے ذریعے وہاں سے نہیں نکال سکتی اور جو ملک ایسا کرے گا وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوگا۔ بیان میں اسرائیل سے مقبوضہ علاقوں میں یہودی سرگرمیوں کےفروغ پربھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.