• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی نصرت اسیران کانفرنس کی میزبانی پر تیونس کی تحسین

ہفتہ 14-04-2012
in فلسطین
0
plf two_children
0
SHARES
1
VIEWS

plf two_children

تیونس کے صدر محمد منصف المرزوقی نے فلسطینی یوم اسیران کے موقع پرملک بھرمیں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل نصرت اسیران کانفرنس کی میزبانی کا بھی اعلان کیا ہے۔ تیونس کی اس فلسطینی ہمدردی پر فلسطینیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور تیونس کی حکومت کی تحسین کی جا رہی ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تیونس نے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے جلوسوں کی اجازت ایک ایسے وقت میں دی ہے جب سترہ اپریل کو فلسطین بھرمیں یوم اسیران منایا جائے گا۔
دوسری جانب فلسطین کی سیاسی، سماجی اور عوامی تنظیموں کی جانب سے تیونس کے اس اقدام کو سرہا گیا ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کے ماہر اور اسیران کےکلب کے ڈائریکٹر ریاض الاشقرنے تیونس حکومت کی طرف سے عالمی نصرت اسیران کانفرنس کی میزبانی کےاعلان پرنہایت اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تیونس کی حکومت کی جانب سے یوم اسیران فلسطین کی مناسبت سے اپنے ہاں سرگرمیوں کی اجازت دینا محض خانہ پری نہیں ہوگا بلکہ تیونس کا یہ اقدام فلسطینی اسیران کی مشکلات کم کرنے میں حقیقی معنوں میں مدد گار ثابت ہو گا۔
ریاض الاشقر کا کہنا تھا کہ تیونس کی مثال تمام عرب اور اسلامی ممالک کے لیے ایک نمونہ ہے۔ دیگرعرب اور اسلامی ملکوں کو بھی فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تیونس کی طرح فلسطینیوں کی حمایت اور مدد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی حمایت کے لیے جلسے جلوسوں سمیت ہرسطح پرسرگرمیاں مسلم امہ کی اخلاقی، دینی اور سیاسی ذمہ داری ہے۔ فلسطینی عوام اپنی مشکلات کے حل کے لیے عالم اسلام کی جانب نظریں اٹھائے ہوئے ہیں۔ ایسے میں فلسطینیوں کو نظرانداز کرنا افسوسناک ہوگا۔
ریاض اشقر نے انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں پربھی زور دیا کہ وہ صہیونی جارحیت کا شکار فلسطینی اسیران کے مسائل کو اپنے ایجنڈے اور منشور کا حصہ بنائیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.