• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کو طاقت کے ذریعے بیت المقدس سے نکال باہر کرنے کے مطالبات

جمعہ 23-03-2012
in فلسطین
0
plf israel_points
0
SHARES
1
VIEWS

plf israel_points

فلسطین میں دنیا بھر سے لا کر بسائے گئے انتہا پسند یہودیوں کی فلسطین دشمنی پر مبنی ریشہ دوانیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم بعض یہودی گروپوں اور شخصیات نے شہر سے تمام فلسطینیوں کو طاقت کےذریعے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک انتہا پسند یہودی رہ نما”آری کین” نے فوج ، حکومت اور تمام یہودی گروپوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو بیت المقدس سے نکال باہر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کریں۔ متعصب یہودی اہلکار نے بیت المقدس سے فلسطینیوں کوبے دخل کرنے کے اپنے موقف کی حمایت میں سماجی رابطے کی ایک ویب سائیٹ پر مہم بھی شروع کی ہے جس میں دوسرے یہودیوں کو اپنا ہم خیال بنانے اور فلسطینیوں کےخلاف آواز موثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
آری کین اپنے ایک انٹرنیٹ بلاگ پر لکھتا ہے کہ "فلسطینیوں کے لیے بیت المقدس میں رہنے کی کوئی جگہ نہیں۔ انہیں اپنا ٹھکانہ کہیں اور تلاش کر لینا چاہیے۔ یہ جگہ صرف یہودیوں کے لیے مخصوص ہے۔
شدت پسند یہودی رہنما کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فوج، حکومت اور اہم سیاسی جماعتوں میں کئی رہ نما اس کے ہم خیال ہیں اور وہ جلد اس کی "بیت المقدس کو فلسطینیوں سے پاک کرو” کی مہم میں شامل ہو جائیں گے۔
فلسطینیوں کےخلاف دہشت گردی کی ترغیب دینے والے انتہا پسند یہودی کا کہنا ہے کہ یہودیوں کو مل کر فلسطینیوں کی املاک، ان کی اراضی اور جائیدادوں پر قبضہ کر لینا چاہیے کیونکہ بیت المقدس میں ان کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ صرف یہودیوں کی ملکیتی جگہ ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.