• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مصر:اسرائیلی سفارت خانے کا سامان تل ابیب منتقل، سفارتخانہ بند

جمعرات 22-03-2012
in عالمی خبریں
0
plf closes_israel_embassy
0
SHARES
0
VIEWS

plf closes_israel_embassy

مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے دو مال بردار ہوائی جہازوں کے ذریعے صہیونی سفارتخانے کا سامان واپس لے جایا گیا ہے۔جس کے بعد قاہرہ میں اسرائیل کا سفارت خانہ بندی کردیا گیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق بدھ کو اسرائیل کے دو ہوائی جہاز قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے جہاں ان پر سفارت خانے کا ضروری سامان لوڈ کیا گیا۔ قبل ازیں اسرائیلی حکومت نے مصری درخواست کی تھی کہ وہ سفارت خانے کا سامان اٹھانے کے لیے اسرائیل کے طیاروں کو قاہرہ لینڈنگ کی اجازت دے۔ قاہرہ حکومت نے اسرائیلی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سامان واپس لے جانے کی اجازت دے دی تھی۔
قاہرہ میں اسرائیلی سفارت خانے سے اسرائیل واپس کیےجانے والاسامان پانچ ٹرکوں اور آٹھ چھوٹی گاڑیوں کےذریعے ہوائی اڈے تک لایا گیا۔ قاہرہ ایئرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کو علی الصباح اسرائیل کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی تھی کہ ان کے قاہرہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور آج ہم اپنے سفارت خانے کا سامان مصرے واپس لے آئیں گے۔ اس کے لیے اسرائیل سے جلد دو طیارے مصر بھیجے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب گذشتہ برس اسرائیلی فوج نے مصری علاقے میں گھس کر ایک کارروائی میں مصر کے پانچ فوجیوں کو شہید کر دیا تھا۔ گذشتہ برس اگست میں اس واقعے کے بعد مصر بھر میں اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پرعوامی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے پر بھی چڑہائی کر دی تھی جس کے بعد اسرائیلی سفیر واپس چلےگئے تھے۔ اب وہ سامان بھی اٹھا لے گئے ہیں۔ جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات مزید خراب ہوں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.