فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقے مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے پھینکے گئے ایک کھلونا بم کے پھٹنے سے دو بچے شہید اور کم سے کم تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز الخلیل کے مضافاتی علاقے سعید ٹاؤن میں پیش آیا۔
الخلیل میں ایمرجنسی سروسز کے عہدیدار ناصر قباجہ نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ایک ویران علاقے سے ملنے والے مشتبہ کھلونے سے بچے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو بچے شہید اور تین زخمی ہو گئے، شہید ہونے والے بچوں کی حمزہ محمد جرادات اور زید جمعہ جرادات کے ناموں سے شناخت ہو گئی ہے۔
زخمی بچوں کو الخلیل کے ایک مرکزی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرت سے باہر بیان کی جاتی ہے۔