اسرائیل کے کئی کاروباری اور سیکیورٹی اداروں کی ویب سائیٹس پر نامعلوم ہیکرز کے ایک ماہ قبل شروع ہونے والا سلسلہ ایک مرتبہ پھر بحال ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نےاسرائیل کی”انسداد ہیکنگ” محکمے کی ویب سائیٹ اور کمیٹی کے چیئرمین نیتزحاقبن اسرائیل کی ذاتی ویب سائیٹس پر حملے کر کے انہیں بلاک کر دیا ہے۔
اسرائیل کےعبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 2 کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکرز جنہوں نے خود کو فلسطینیوں کےحقوق کا حامی بتاتے ہوئے اسرائیل کے مختلف سیکیورٹی کے محکموں کی ویب سائیٹس پر حملے کیے ہیں۔ ان میں اسرائیل کی”سائنسوٹیکنالوجی، سیکیورٹی اینڈ ایٹنی ہیکنگ” ویب سائیٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے، جسکے بعد یہ ویب سائیٹ بند کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم ہیکرز ویب سائیٹس کےاندر داخل ہونے میں کامیاب ہونے کے بعد ویب سائیٹ پر اسرائیل کا نذرآتش کیا گیا پرچم آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ یہ عبارت بھی وہاں تحریر کی وہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل کےمظالم کے خلاف ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ انسداد ہیکنگ کے لیے ایک خصوصی یونٹ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔ اس کمیٹی نے اپنے کام کو منظم کرنے کے لیے ایک ویب سائیٹ بھی لانچ کی تھی، تاہم انٹیلی جنس اداروں کی پوری سیکیورٹی کے باوجود ہیکرزاس ویب سائیٹ تک رسائی میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔
ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے ہیکرز کی شناخت کے لیے مہم شروع کر دی ہے تاہم ابھی تکیہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ ہیکرز کون ہیں اور کس ملک سے وہ اس طرح کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

