• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیلی حملے میں غزہ کی وزارتِ تعلیم کے سیکرٹری ڈاکٹر خالد ابو ندا اہلیہ سمیت شہید

جمعہ 27-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
قابض اسرائیلی حملے میں غزہ کی وزارتِ تعلیم کے سیکرٹری ڈاکٹر خالد ابو ندا اہلیہ سمیت شہید
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں ایک آباد رہائشی فلیٹ پر ہونے والی وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود ابو ندا اور ان کی اہلیہ عبیر ابو ندا شہید ہو گئے۔

وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیم نے ایک اخباری بیان میں ڈاکٹر ابو ندا اور ان کی اہلیہ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں غاصب صہیونی فوج کی طرف سے دانستہ طور پر نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ہے، یہ مجرمانہ حملہ فلسطینی تعلیمی نظام کے خلاف قابض اسرائیلی منظم جارحیت کا تسلسل ہے جس کی زد میں اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی و تحقیقی ادارے آ رہے ہیں۔

وزارت تعلیم نے نشان دہی کی کہ قابض فوج نے سینکڑوں اساتذہ اور دسیوں ہزار طلبہ کو شہید کیا، تعلیمی اداروں کو تباہ کیا اور سینکڑوں ماہرین تعلیم، سائنس دانوں اور محققین کو قتل کیا ہے، تاہم یہ جرائم تعلیمی برادری کو اپنا قومی اور انسانی فریضہ جاری رکھنے سے نہیں روک سکیں گے۔

بیان میں اسرائیلی جارحیت روکنے اور فلسطینی عوام و تعلیمی اداروں کے خلاف قابض اسرائیل کے جرائم پر اس کا احتساب کرنے کے لیے سنجیدہ عالمی اقدام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شاندار تعلیمی اور تدریسی سفر

وزارت تعلیم نے واضح کیا کہ ڈاکٹر ابو ندا ایک ممتاز تعلیمی اور علمی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی کے برسوں شعبہ تعلیم کی خدمت میں گزارے اور اپنے کیریئر کے دوران متعدد علمی و انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔

ان کی زندگی کے نمایاں سنگ میلوں میں جامعہ الاقصیٰ میں ڈین اسٹوڈنٹس افیئرز اور ڈین داخلہ و رجسٹریشن کی حیثیت سے خدمات، نیز خان یونس میں تعلیمی نگرانی کے شعبے کی سربراہی شامل ہے، جس کے بعد انہوں نے وزارت تعلیم و اعلیٰ تعلیم کے سیکرٹری کا منصب سنبھالا۔

شہید ڈاکٹر خالد ابو ندا نے تعلیمی نفسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی اور سائنسی تحقیق و فلسطینی تعلیمی نصاب کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالا، جبکہ وہ مڈل اور ثانوی مراحل کے نصاب کی تیاری کی کمیٹی میں بھی شامل رہے۔

شہریوں اور تعلیمی نظام کو مسلسل نشانہ بنانا

ڈاکٹر ابو ندا اور ان کی اہلیہ کی شہادت غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کے سائے میں پیش آئی ہے، جہاں جنگ بندی معاہدے کے باوجود گھروں اور رہائشی عمارتوں پر بمباری اور شہداء و زخمیوں کے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

نسل کشی کی اس جنگ کے اثرات بدستور برقرار ہیں جس نے گھروں، عوامی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہ کر دیا ہے، جبکہ امداد اور بنیادی ضروریات کے سامان کے داخلے پر عائد مسلسل پابندیوں کے باعث غزہ کی پٹی میں مقیم تقریباً بیس لاکھ فلسطینی انتہائی ابتر انسانی اور معاشی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Tags: gazaIsraeliAttacksKhaledAbuNadaMinistryOfEducationpalestinePalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.