• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 74,772 فلسطینی شہید

جمعہ 27-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 74,772 فلسطینی شہید
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74,772 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,76,298 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت نے جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 19 شہداء لائے گئے جن میں سے 18 افراد حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جبکہ ایک شہری قبل ازیں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اس کے علاوہ 48 زخمیوں کو بھی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے وزارت صحت نے واضح کیا کہ 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,705 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 6,163 تک پہنچ چکی ہے، اور اس دوران ملبے تلے سے 851 شہداء کے جسد خاکی نکالے جا چکے ہیں۔

تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے اور سڑکوں پر پڑے متاثرین تک پہنچنے اور ان کی لاشیں نکالنے میں ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور جاری میدانی خطرات کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں عرب اور امریکی ثالثی و سرپرستی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود قابض اسرائیلی افواج مسلسل 413ویں روز بھی اس معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: DeathTollgazaGazaWarIsraeliAggressionMinistryOfHealthpalestinePalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.