• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 26 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

کرنل محمد ابو العوف کا قتل نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہے: حماس

جمعرات 26-11-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
کرنل محمد ابو العوف کا قتل نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہے: حماس
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ بدھ کے روز وحشیانہ فضائی حملہ جس کے نتیجے میں شمالی غزہ گورنری کے داخلی سکیورٹی ادارے کے ڈائریکٹر کرنل محمد ماجد ابو العوف اور ان کے اہل خانہ کے افراد شہید ہوئے پٹی پر تین سال سے زائد عرصے سے جاری نسل کشی کی جنگ اور مسلسل جارحیت کا ہی تسلسل ہے۔

حماس نے آج بدھ کے روز ایک اخباری بیان میں قرار دیا کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے باوجود سکیورٹی افسران اور سول پولیس کے اہلکاروں کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ غزہ کی پٹی میں سکیورٹی کے نظام کو مفلوج کرنے، افراتفری و لاقانونیت پھیلانے اور زندگی کے تمام آثار مٹانے کی ناپاک کوششوں کا حصہ ہے۔

حماس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے ثالث اور ضامن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روکنے کے لیے فوری مداخلت کریں۔

حماس نے عرب و اسلامی ممالک اور عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل پر یہ ذمہ داری عائد کی ہے کہ وہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرانے اور بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کی پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں، نیز ضامن ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے کی منظم صہیونی خلاف ورزیوں کے خلاف فوری حرکت میں آئیں۔

واضح رہے کہ ابو العوف کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ غزہ کی پٹی کے داخلی سیکیورٹی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل نعیم محمد ابو نحل (50 برس) کی غزہ شہر کے مغرب میں ایک صہیونی فضائی حملے میں شہادت کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد پیش آیا ہے۔

وزارت داخلہ نے ابو نحل کے قتل کو ان حالیہ کارروائیوں سے جوڑا ہے جو اس ادارے نے ان مسلح گروہوں کے خلاف انجام دی تھیں جن پر قابض صہیونی فوج کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے اور اس کے زیر تسلط علاقوں میں پناہ لینے کا الزام ہے۔

ابو نحل کو نشانہ بنانے سے چند گھنٹے قبل قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے علاقے مواصی میں ایک پولیس چوکی پر بمباری کی تھی، جس کے بارے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پولیس نے بتایا کہ اس بمباری کے نتیجے میں دو پولیس معاونین وجدی سامی ابو صلاح اور اکرم صبحی ابو طعیمہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ایک تیسرے شہری سمیت شہید ہو گئے جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے۔

وزارت داخلہ نے رواں ماہ یکم نومبر تک کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر سنہ 2025ء میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک پولیس کے 75 افسران اور اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت نے یہ اعداد و شمار خان یونس کے علاقے مواصی میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے ایک فضائی حملے کے بعد جاری کیے تھے جس میں پانچ اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ اگلے ہی روز لیفٹیننٹ یوسف محمد حامد ابو یونس کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد اس حملے میں شہدا کی مجموعی تعداد چھ ہو گئی۔

Tags: #GenocideAssassinationChaosgazaHamasMohammadAbuAlOufpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.