• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 26 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

الشاطی کیمپ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری، پانچ فلسطینی شہید

جمعرات 26-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں شہری دفاع نے ایک گھر کے ملبے سے 28 شہداء کی باقیات نکال لیں
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آج صبح مغربی غزہ شہر کے الشاطی پناہ گزین کیمپ میں شہریوں کے ایک گروپ اور وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح کے مغربی حصے میں ایک رہائشی فلیٹ پر ہونے والے دو اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ فلسطینی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ مغربی غزہ شہر کے الشاطی کیمپ میں شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔

ایک دوسرے حملے میں اسرائیلی جنگی طیارے نے دیر البلح شہر کے مغربی علاقے میں واقع ایک رہائشی فلیٹ کو ایک میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد دیگر مختلف نوعیت کے زخموں سے دوچار ہوئے، جبکہ نشانہ بننے والے فلیٹ کے اندر آگ بھڑک اٹھی۔

نامہ نگار کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والے میاں بیوی ڈاکٹر خالد ابو ندا اور ان کی اہلیہ ہیں جو رفح شہر سے نقل مکانی کر کے یہاں مقیم تھے۔

یہ دونوں حملے سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہیں، جس نے بنیادی ڈھانچے، گھروں اور شہری تنصیبات کو بڑے پیمانے پر تباہ کر دیا ہے، دسیوں ہزار افراد کو شہید و زخمی کیا ہے اور پٹی کی اکثریتی آبادی کو جبری بے گھری پر مجبور کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بدھ کو بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں اور بمباری کے سلسلے میں گیارہ فلسطینی شہری جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

گیارہ اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے باوجود قابض افواج نے غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں بمباری، فائرنگ اور ٹارگٹڈ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے باعث مزید شہداء اور زخمیوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 746 ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 76 ہزار 234 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 1,679 اور زخمیوں کی تعداد 6,100 تک جا پہنچی ہے، جبکہ متعلقہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے سے 851 شہداء کے جسد خاکی نکالے ہیں۔

Tags: DeirAlBalahgazaInjuredIsraeliAttacksIsraeliBombardmentPalestinianMartyrsShatiCamp
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.