• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بریگیڈیئر جنرل نعیم ابو نحل کو مخبروں کے خلاف آپریشنز کے بعد نشانہ بنایا گیا

بدھ 25-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
بریگیڈیئر جنرل نعیم ابو نحل کو مخبروں کے خلاف آپریشنز کے بعد نشانہ بنایا گیا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ و قومی سلامتی نے منگل کے روز داخلی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل نعیم محمد ابو نحل (50 سال) کی شہادت کا اعلان کیا ہے، جو غزہ شہر کے مغرب میں قابض اسرائیلی طیاروں کی جانب سے کی گئی ایک بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں بمباری کا نشانہ بنے۔

وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ بریگیڈیئر جنرل ابو نحل کا قتل داخلی سلامتی کے ادارے کی جانب سے حالیہ عرصے کے دوران قابض اسرائیل کے مخبروں اور ایجنٹوں پر لگائی جانے والی کاری ضربوں کے بعد سامنے آیا ہے، یہ کارروائی قابض فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں پناہ لینے والے مخبر گروہوں کے تعاقب میں ادارے کی اہم کامیابیوں کے عقب میں کی گئی ہے۔

بیان میں نشاندہی کی گئی کہ بریگیڈیئر جنرل ابو نحل داخلی سلامتی کے ادارے میں اپنی طویل خدمات کے دوران قابض اسرائیل کے خفیہ اداروں کا مقابلہ کرنے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو نقصان پہنچانے کے لیے بنائے گئے ان کے منصوبوں کو ناکام بنانے کا ایک شاندار ریکارڈ رکھتے تھے۔

وزارت نے اس بات کی تصدیق کی کہ داخلی سلامتی کے ادارے اور پولیس کو منظم انداز میں اسرائیلی نشانہ بنایا جانا غزہ کی پٹی کے اندر افراتفری و بدامنی کی صورتحال پیدا کرنے اور فلسطینی معاشرے میں امن و استحکام کے نظام کو تباہ کرنے کی قابض اسرائیل کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ پیش رفت جنگ بندی معاہدے کی قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے سائے میں سامنے آئی ہے، جو گذشتہ 10 اکتوبر کو نافذ العمل ہوا تھا، جبکہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری، فائرنگ اور عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

Tags: CounterintelligencegazaIsraeliInformantsNaeemAbuNahlpalestinePalestinianResistanceTargetedAssassination
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.