• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 23 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں اسرائیلی مخبروں کو سزائے موت دینے کا اعلان

پیر 23-11-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی مخبروں کو سزائے موت دینے کا اعلان
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سکیورٹی نے ان افراد کے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان پر قابض اسرائیل کے لیے مخبری کرنے اور ایسی معلومات فراہم کرنے کا جرم ثابت ہو چکا تھا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید ہوئے تھے۔

مزاحمتی سکیورٹی سے وابستہ پلیٹ فارم ’’الحارس‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک عوامی چوک میں ان سزاؤں پر عمل درآمد کا مقصد ہر اس شخص کو تنبیہی پیغام دینا ہے جس کا دل قابض اسرائیل کے ساتھ مخبری کرنے پر آمادہ ہو، بیان کے الفاظ کے مطابق اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ انصاف ہو کر رہے گا اور قصاص آ کر رہے گا۔

پلیٹ فارم نے مقامی باشندوں، دانشوروں، علمائے کرام، اساتذہ اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کے خفیہ اداروں کے ہتھکنڈوں، سکیورٹی جال میں پھنسانے کے طریقوں اور مخبروں کی بھرتی سے متعلق آگاہی کی کوششوں میں شریک ہوں، نیز غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو درپیش حالات سے فائدہ اٹھا کر معاشرے میں نقب لگانے کی کوششوں سے خبردار کریں۔

بیان میں سزا پانے والوں کے اہل خانہ کے موقف کو بھی سراہا گیا جسے خیانت کی تمام شکلوں کو مسترد کرنے والا اور سزاؤں پر عمل درآمد میں معاون قرار دیتے ہوئے اسے نام نہاد انقلابی انصاف کی فراہمی اور خونریزی کی روک تھام سے تعبیر کیا گیا۔

مزاحمتی سکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل کے ساتھ مخبری میں ملوث عناصر کا انجام کڑا احتساب ہو گا، اور خبردار کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس افسران کی جانب سے بھرتی کیے جانے والے افراد کو دیے جانے والے تحفظ اور امان کے جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں نہ آیا جائے۔

Tags: DeathPenaltyEspionagegazaIsraeliInformantsIsraeliOccupationIsraeliSpiesResistanceSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.