• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قابض اسرائیل جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے دوہرے جرائم کر رہا ہے: حماس

ہفتہ 21-11-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
قابض اسرائیل جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے دوہرے جرائم کر رہا ہے: حماس
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فضائی حملے، مکانات کو بارود سے اڑانے کی کارروائیاں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانا جن کے نتیجے میں جمعہ کی صبح سے اب تک 7 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور دوہرے جنگی جرائم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل کی یہ اشتعال انگیزی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر اصرار اور عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے نہتے عام شہریوں کے خلاف قابض حکومت کی جانب سے جاری نسل کشی کے جرم کا تسلسل ہے۔

حماس نے نشاندہی کی کہ قتل، بارود سے اڑانے اور مزید اراضی پر قبضے کی کارروائیاں نیز ان کے ساتھ آبادی کی جبری بے دخلی اور خوف و ہراس پھیلانے کے اقدامات قابض اسرائیل کی پیدا کردہ ایک بے مثال انسانی تباہی کے سائے میں انجام دیے جا رہے ہیں اور قرار دیا کہ یہ اقدامات ایسے دوہرے جنگی جرائم ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور میثاقوں کے مطابق ان کے ذمہ داران کا احتساب کرنے کے لیے فوری عالمی اقدام کا تقاضا کرتے ہیں۔

’حماس‘ نے جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں اور ضامن فریقین سے اپنا مطالبہ دہرایا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، اپنے وعدے پورے کریں اور قابض اسرائیل کو اس کی جارحیت اور مسلسل خلاف ورزیاں روکنے پر پابند بنانے کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔

حماس نے امن کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے جرائم سے چشم پوشی کی پالیسی ترک کر کے ان کی مذمت کرے اور معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ ڈالنے نیز غزہ کی پٹی میں اس کی مسلسل خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والے تباہ کن انسانی نتائج کی مکمل ذمہ داری اس پر عائد کرے۔

مسلسل خلاف ورزیاں اور بڑھتے ہوئے اعداد و شمار

میدانی سطح پر قابض افواج نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کر کے، بارود سے مکانات اڑانے کی کارروائیاں انجام دے کر اور فائرنگ و توپ خانے کی گولہ باری کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ روزانہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ سے لے کر اب تک شہدا کی تعداد تقریباً 1662 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 6007 ہو چکی ہے۔

غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے مجموعی اعداد و شمار کے حوالے سے شہدا کی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 715 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 139 تک پہنچ چکی ہے۔

غزہ کی پٹی میں بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں پر جنگ کے تباہ کن اثرات بدستور جاری ہیں جہاں گھروں، تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور معاشی و انسانی حالات بگڑتے جا رہے ہیں، جبکہ انسانی امداد اور بنیادی اشیائے ضرورت کے داخلے پر قابض اسرائیل کی پابندیاں بھی برقرار ہیں جس سے باشندوں کی تکالیف میں اضافہ ہو رہا ہے اور بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

Tags: CeasefireAgreementCeasefireViolationsgazaGazaCeasefireHamasIsraeliAggressionIsraeliCrimesIsraeliOccupationpalestinePalestinianRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.