• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچے سمیت مزید تین فلسطینی شہید

بدھ 18-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں بچے سمیت مزید تین فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بدھ کے روز غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت، جو اپنے زخموں کی تاب نہ لا سکا، تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے جبکہ قابض اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازوں کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز کارروائیوں، توپ خانے کی بمباری اور شدید فائرنگ کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ 35 سالہ نوجوان فادی ناہض اسماعیل وسطی غزہ کے شہر دیر البلح کے پولیس اسٹیشن کے دروازے پر قابض اسرائیل کی بمباری کا نشانہ بن کر شہید ہو گئے۔

غزہ شہر کے جنوب مغرب میں النادی البحری کے قریب قابض اسرائیل کی بمباری میں نوجوان ثائر اسماعیل الوادیہ شہید ہو کر اپنے تین شہید بھائیوں سے جا ملے جبکہ اس فضائی حملے کے نتیجے میں متعدد دیگر شہری زخمی بھی ہوئے۔

اسی طرح 11 سالہ بچہ منصور خضر نبہان بھی گذشتہ روز شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے بئر النعجہ میں قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ کے مشرق میں گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کی کارروائی انجام دی جبکہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرق میں فوجی گاڑیوں سے توپ خانے کی گولہ باری اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

قابض اسرائیل کے ڈرون طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق میں نچلی پروازیں بھی کیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق 19 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ سے لے کر اب تک قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی تعداد بڑھ کر 1650 اور زخمیوں کی تعداد 5975 ہو گئی ہے۔

اس طرح سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 74 ہزار 702 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 105 تک پہنچ گئی ہے۔

Tags: ChildMartyrCivilianCasualtiesgazaGazaAttacksIsraeliAggressionIsraeliAirstrikesIsraeliOccupationpalestinePalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.