• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

بدھ 18-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں توپ خانے اور فضائی بمباری، فائرنگ اور گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیوں کے ذریعے جنگ بندی کے معاہدے کی میدانی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں ایک بچے سمیت پانچ شہری شہید اور متعدد دیگر مختلف نوعیت کے زخموں سے زخمی ہو گئے۔ یہ واقعات غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

شہاب نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کے البریج کیمپ پر قابض طیاروں کی بمباری سے ایک شہری شہید ہو گیا جبکہ دیر البلح شہر کے علاقے الجعفراوی میں قابض افواج کی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان ایوب طلعت ایوب اور چھ سالہ بچہ ایاس احمد النمنم شہید اور دو دیگر شہری زخمی ہو گئے۔

جنوبی غزہ کی پٹی میں خانیونس شہر کے جنوبی علاقے بطن السمین کو نشانہ بنانے والے قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں 50 سالہ شہری اشرف نائف محمد طباسی شہید ہو گئے جن کی میت ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئی۔

اسی طرح شمالی غزہ کے علاقے جبالیا البلد کے رہائشی محمد صالح ابو تامر دو ہفتے قبل قابض اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں لگنے والے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔

اسی تناظر میں شمالی غزہ کے علاقے بئر النعجہ میں مسجد الابرار کے قریب شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے والے قابض اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

بمباری، فائرنگ اور گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیاں

غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بیک وقت میدانی کشیدگی دیکھنے میں آئی جہاں قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے خانیونس شہر کے وسطی اور مغربی علاقوں کو نشانہ بنایا اور شمال مشرقی و جنوبی علاقوں کی سمت فائرنگ کی جبکہ اس کے ساتھ ہی بطن السمین کے مشرق میں روشنی والے بم بھی گرائے گئے۔
خانیونس کے مشرقی علاقوں کو شدید فائرنگ اور وقفے وقفے سے توپ خانے کی گولہ باری کا سامنا رہا جبکہ نام نہاد یلو لائن کے اندر واقع علاقوں میں بھاری فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی دیکھی گئی۔

وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں قابض اسرائیلی ڈرون طیاروں نے کیمپ کے شمال مشرق میں بارودی بکس گرائے جس کے باعث الدعوہ روڈ کے قریب واقع متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔

المغازی کیمپ کے جنوب مشرق میں مسجد حسنی کے اطراف بارودی بکسوں کے پے در پے دھماکے ہوئے جس کے بعد کیمپ کے مشرق میں گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کی ایک وسیع کارروائی کی گئی اور صبح کے وقت بھی دھماکوں کا یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔

دیر البلح شہر کے جنوب مشرق میں قابض اسرائیلی توپ خانے نے بھاری گولوں سے متعدد علاقوں پر بمباری کی جبکہ اس کے ساتھ ہی شدید فائرنگ کے درمیان الباطون روڈ کے اطراف اور ابو العجین و وادی السلقا کے علاقوں میں فوجی گاڑیوں نے دراندازی کی۔

شہر کے مشرق میں تعینات فوجی گاڑیوں کی فائرنگ کی زد میں وسطی اور مغربی دیر البلح کے علاقوں میں شہریوں کے گھر اور خیمے بھی آ گئے جبکہ خانیونس کے شمال میں واقع قصبہ القرارہ کے وسطی اور مشرقی حصوں پر شدید فائرنگ کی گئی۔

شہدا کی تعداد میں اضافہ

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے آغاز سے لے کر اب تک شہدا کی تعداد بڑھ کر 1647 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5969 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس طرح سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 74 ہزار 699 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 98 ہو گئی ہے۔

یہ اعداد و شمار جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے باوجود قابض اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں جانی نقصانات کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں۔

Tags: CeasefireViolationsgazaGazaAggressionIsraeliAttacksIsraeliOccupationpalestinePalestinianInjuredPalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.