• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سمیر ابو یونس کا مزاحمتی سفر، طویل جدوجہد سے میدانِ شہادت تک

منگل 17-11-2026
in حماس, خاص خبریں, رپورٹس, غزہ
0
سمیر ابو یونس کا مزاحمتی سفر، طویل جدوجہد سے میدانِ شہادت تک
0
SHARES
0
VIEWS

خانیونس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) شہید سمیر محمود ابو یونس، جن کی کنیت ’ابو محمود‘ تھی، کا سفر محض مزاحمتی سرگرمیوں میں شمولیت کے چند برسوں پر محیط نہیں تھا بلکہ یہ تین دہائیوں سے زائد عرصے پر پھیلی ہوئی ایک ایسی داستان تھی جس میں گرفتاری، تعاقب اور محاذ آرائی کے ادوار شامل تھے۔ یہ سفر طے کرتے ہوئے وہ القسام بریگیڈز میں رفح بریگیڈ کی قیادت کے منصب تک پہنچے، یہاں تک کہ قابض اسرائیل نے انہیں جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے علاقے المواصی میں نشانہ بنا کر ترپن سال کی عمر میں شہید کر دیا۔

ان کی شہادت کے ساتھ ہی القسام بریگیڈز کی اس پہلی نسل کے ایک ایسے قائد کا باب بند ہو گیا ہے جن کا عسکری سفر شہر رفح سے جڑا ہوا تھا اور جنہوں نے نوے کی دہائی کے آغاز سے لے کر تحریک مزاحمت کی جملہ تبدیلیوں، الاقصی انتفاضہ، غزہ کی پٹی پر مسلط پے در پے جنگوں اور آخری معرکے تک کا سارا دورانیہ دیکھا تھا۔

ابتدائی ایام: سنہ 1990ء میں شروع ہونے والی کہانی

ابو یونس کا تعلق رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان کے علاقے سے تھا۔ اخبار ’فلسطین‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کے بھائی علی ابو یونس نے بتایا کہ قابض دشمن کے خلاف ان کی مزاحمت کا آغاز سنہ 1990ء میں ہوا تھا۔

ان کے بھائی نے ذکر کیا کہ سمیر کو قابض صہیونی عقوبت خانوں میں قید کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ دو سال سے زائد عرصے تک محبوس رہےاور پھر سنہ 2000ء میں الاقصی انتفاضہ کے آغاز پر وہ دوبارہ اپنی سرگرمیوں میں سرگرم ہو گئے، جو کہ فلسطینی سرزمین پر مزاحمتی کاروائیوں کے دائرے کے پھیلنے اور تصادم کے شدت اختیار کرنے کا دور تھا۔

القسام بریگیڈز نے اپنے تعزیتی بیان میں بتایا کہ ابو یونس سنہ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں (سنہ 1991ء میں) اس کی صفوں میں شامل ہوئے اور اس کے اولین رفقا میں سے تھے۔ وہ قابض دشمن کے ہاتھوں گرفتار بھی ہوئے اور انہوں نے اسرائیلی جارحیت اور زمینی حملوں کے خلاف متعدد معرکوں اور دفاعی کارروائیوں میں حصہ لیا، جبکہ الاقصی انتفاضہ کے دوران بھی وہ ایک فعال کمانڈر کے طور پر ابھرے۔

یہ تمام مراحل اس ابتدائی اور طویل سفر کی عکاسی کرتے ہیں جو محاذ آرائی، گرفتاری اور مسلسل تعاقب سے عبارت تھا اور ذاتی زندگی نیز اہل خانہ کے ساتھ تعلقات پر گہرے اثرات چھوڑنے کے باوجود طویل برسوں تک جاری رہا۔

قیادت کا تدریجی سفر: رفح سے لے کر بریگیڈ کی کمان تک

برسوں کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ابو یونس رفح بریگیڈ کے اندر بالترتیب اعلیٰ عسکری مناصب پر فائز ہوتے رہے، یہاں تک کہ وہ اس کے عسکری ڈھانچے کی نمایاں ترین شخصیات میں شمار ہونے لگے۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے شہید کمانڈر محمود حمدان کی شہادت کے بعد رفح بریگیڈ کی مغربی بٹالین کی کمان سنبھالی اور بعد ازاں شہید نائل ابو عبید کی شہادت کے بعد پورے بریگیڈ کے کمانڈر کا منصب سنبھالا۔

متفقہ رپورٹس کے مطابق ابو یونس نے سنہ 1991ء میں حماس کی عسکری شاخ میں شمولیت اختیار کی تھی اور بریگیڈ کی کمان سنبھالنے سے پہلے رفح میں کئی اہم آپریشنل اور قائدانہ ذمے داریاں نبھائیں، جبکہ وہ نائل ابو عبید کے جانشین بنے جنہیں پندرہ ستمبر کو شہید کر دیا گیا تھا۔

یہ تدریجی ترقی اس بریگیڈ کی قیادت میں ان کی گہری جڑوں کی غمازی کرتی ہے جس کے متعدد قائدین گزشتہ برسوں کے دوران شہر رفح میں قابض اسرائیل کی جانب سے عسکری قیادتوں پر جاری وحشیانہ حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

اسی تناظر میں القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ابو یونس سات اکتوبر سنہ 2023ء کے تاریخی حملے کی منصوبہ بندی اور اس کی نگرانی کرنے والے نمایاں ترین کمانڈروں میں سے ایک تھے، جو کہ معرکہ آرائی کے رخ میں ایک بہت بڑا موڑ ثابت ہوا تھا اور جس کے بعد غزہ کی پٹی پر ایک وسیع صہیونی جنگ مسلط کر دی گئی۔

جنگ کے سال: خاندان سے طویل غیر حاضری

جنگ کے آخری سال بھی ابو یونس کی ذاتی زندگی کے لیے کسی طور کم کٹھن نہیں تھے کیونکہ ان کے عسکری کام کی نوعیت، تعاقب کے حالات اور میدان جنگ کے تقاضوں نے انہیں اہل خانہ سے تقریباً مکمل طور پر دور کر دیا تھا۔

ان کے بھائی علی کا کہنا ہے کہ پچھلی جنگوں کے دوران خاندان ان سے بہت کم مل پاتا تھا اور نہ ہی انہیں ان کی نقل و حرکت یا موجودہ مقامات کی تفصیلات معلوم ہوتی تھیں، جبکہ آخری جنگ کے برسوں میں ان کی غیر حاضری تقریباً مکمل ہو چکی تھی۔

ان کے بھائی نے بتایا: ”ہم نے جنگ کے دوران انہیں بالکل نہیں دیکھا، وہ مورچوں پر ڈٹے رہے، اپنی جگہ نہیں چھوڑی اور قابض دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرتے رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں شہادت کے رتبے سے نوازا۔“

ایک دوسرا رخ: سماجی تعلقات اور فلاحی کام

ان کی عسکری و قائدانہ حیثیت سے ہٹ کر ان کے بھائی نے ابو یونس کی زندگی کے ایک سماجی اور انسانی پہلو کو بھی اجاگر کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اپنے رشتہ داروں، جاننے والوں اور رفح شہر کے عوام میں یکساں طور پر ہر دلعزیز تھے، نیز وہ لوگوں کی مدد کرنے اور نیکی کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔

علی ابو یونس نے اخبار ’فلسطین‘ کے حوالے سے نقل کیا کہ ان کے بھائی کبھی کسی کو تکلیف نہیں پہنچاتے تھے اور لوگوں کی مدد کرنے اور ضرورت مندوں کو سہارا دینے میں ہمیشہ آگے رہتے تھے، اور ان کے سماجی تعلقات خاندان کے افراد، احباب اور شہر کے باسیوں تک پھیلے ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: ”ان سے کوئی شخص نفرت نہیں کرتا تھا، ان کے چاہنے والے اور جاننے والے کثیر تعداد میں تھے، وہ عمر بھر خیر کے کاموں میں متحرک رہے، کسی کے ساتھ کوتاہی نہیں برتی اور نہ ہی کبھی کسی کو کوئی ایذاء پہنچائی۔“

شہید اپنے پیچھے نو فرزند سوگوار چھوڑ گئے ہیں جن میں تین بیٹے اور چھ بیٹیاں شامل ہیں، اور یوں طویل غیر حاضری کے ان طویل برسوں کے بعد ان کے اہل خانہ کو ایک نئے صدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شہادت: عسکری قیادتوں کو نشانہ بنانا مزاحمتی سفر کو ختم نہیں کر سکتا

چودہ نومبر سنہ 2026ء کو قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع المواصی کے علاقے میں ابو یونس کو نشانہ بنایا، جہاں وہ جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ اگلے روز القسام بریگیڈز نے اپنے رفح بریگیڈ کے کمانڈر اور اپنی عسکری کونسل کے رکن کی شہادت کا باضابطہ اعلان کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین نے تصدیق کی ہے کہ یہ فضائی حملہ المواصی کے ایک راستے پر کیا گیا تھا، اور طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ اس حملے میں شہید ہو گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔

ان کا یہ قتل فلسطینی قائدین کو نشانہ بنانے کی اس اسرائیلی پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت ان سے پہلے رفح بریگیڈ کے متعدد قائدین کو شہید کیا جا چکا ہے، جن میں سب سے نمایاں نام محمد شبانہ کا ہے، جن کے بعد محمود حمدان اور پھر نائل ابو عبید کو نشانہ بنایا گیا۔

رفح کی یادیں: نو فرزند اور ایک طویل داستان

ابو یونس کے خاندان کے نزدیک ان کی داستان کا اختتام شہادت کے لمحے پر نہیں ہوتا۔ جدائی، گرفتاری اور تعاقب کے برسوں نے ایسی یادیں چھوڑی ہیں جنہیں محض ایک خبرِ شہادت میں سمیٹا نہیں جا سکتا، جبکہ ان کا سماجی اور اخلاقی نقش ان کے اقارب، احباب اور شہر کے باسیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

ان کے بھائی علی نے اخبار ’فلسطین‘ کے حوالے سے کہا کہ ان کی شہادت مزاحمت کے اس مبارک سفر کو ہرگز ختم نہیں کرے گی، اور فلسطینی نسلیں اس قتل، جبری نقل مکانی اور ان مظالم کو کبھی فراموش نہیں کریں گی جو فلسطینی عوام پر ڈھائے گئے ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شہداء کی یاد ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی۔

یوں سمیر ابو یونس کی حیات کا باب خان يونس کے علاقے المواصی میں ایک صہیونی فضائی حملے کے ساتھ تمام ہوا، جنہوں نے اپنی زندگی کے تقریباً 35 سال مزاحمت، اسیری، تعاقب اور عسکری قیادت کے نام کر دیے۔ وہ اپنے پیچھے نو بچے، ایک ایسی صالح فیملی چھوڑ گئے جس نے ان کی غیر حاضری کے سائے میں طویل برسوں تک کٹھن وقت گزارا، اور رفح کے شہر میں ایک ایسی لازوال داستان چھوڑ گئے جہاں سے تین دہائیوں قبل ان کے اس مقدس سفر کا آغاز ہوا تھا۔

Tags: AlQassamBrigadesgazaKhanYunisMartyrdompalestinePalestinianResistanceRafahBrigadeSamirAbuYounis
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.