• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 7 زخمی

منگل 17-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں مزید 3 فلسطینی شہید اور 7 زخمی
0
SHARES
4
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے باوجود قابض اسرائیلی جاری جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں تین شہداء کے جسد خاکی اور سات زخمی لائے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے اپنی یومیہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ نئے شہداء میں سے دو افراد گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران صہیونی حملوں میں شہید ہوئے جبکہ تیسرے شہید نے قبل ازیں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

رپورٹ کے مطابق 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 1650 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5975 تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ ملبے تلے دبے 850 شہداء کے جسد خاکی بھی نکالے جا چکے ہیں۔

وزارت صحت نے مجموعی اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 74 ہزار 702 ہو گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 76 ہزار 105 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: gazaGazaDeathTollIsraeliAggressionMinistryOfHealthpalestinePalestinianInjuredPalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.