• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 16 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھما، فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

پیر 16-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ پر اسرائیلی بمباری، سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران آج پیر کے روز صہیونی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

الشفاء ہسپتال کمپلیکس کے ایک طبی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی کے قصبے جبالیا میں یلو لائن کے قریب تعینات قابض اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا۔

اسی تناظر میں ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے جنوب میں واقع بئر 19 کے علاقے میں قائم القدس سکول کے اندر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک معصوم بچے سمیت تین فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

آج پیر کی صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنی توپ خانے کی گولہ باری اور فوجی گاڑیوں سے فائرنگ میں شدید اضافہ کر دیا جس کے دوران جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مشرقی اور مغربی علاقوں، غزہ شہر کے مشرقی حصوں اور وسطی غزہ میں واقع البریج اور المغازی پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قابض اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس شہر کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں شدید فائرنگ کی جبکہ اسی دوران شہر کے مشرقی اور مغربی حصوں پر توپ خانے سے گولہ باری بھی کی گئی۔ صہیونی ٹینکوں نے کئی متفرق حملوں کے دوران خان یونس کے مشرق میں دوبارہ شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

دوسری جانب وسطی غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی توپ خانے نے البریج کیمپ کے شمالی اور المغازی کیمپ کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی جبکہ فوجی گاڑیوں نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع التفاح محلے کے مشرقی حصوں میں شہریوں کے گھروں کی جانب شدید فائرنگ کی۔

یہ صہیونی جارحیت قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہے، یاد رہے کہ گذشتہ روز اتوار کو بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیل کی ٹارگٹڈ کارروائیوں، گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں چار فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

Tags: CeasefireViolationsgazaGazaCeasefireIsraeliAggressionIsraeliFiringpalestinePalestinianInjuredPalestinianMartyr
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.