• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 16 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

قابض اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، حماس

پیر 16-11-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
قابض اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھوک مسلط کرنے کی منصوبہ بندی اور غزہ کی پٹی پر عائد محاصرہ مزید سخت کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں، حماس نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کا حجم جنگ بندی کے معاہدے میں طے شدہ مقدار کے نصف سے بھی کم ہے۔

جماعت کے ترجمان حازم قاسم نے اتوار کے روز اخباری بیانات میں کہا کہ نام نہاد امریکی رابطہ مرکز کی جانب سے غزہ کی پٹی پہنچنے والی امداد کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل محاصرے کو مزید سخت کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل پر کنٹرول برقرار رکھنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو جنگ بندی کے معاہدے کی شقوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

قاسم نے واضح کیا کہ امریکی مرکز کے اعداد و شمار میں شامل حقائق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل امداد کی طے شدہ مقدار کی پاسداری نہیں کر رہا اور غزہ کی پٹی میں ضروری اشیا کے داخلے پر پابندیاں برقرار رکھے ہوئے ہے جس سے پہلے سے ابتر انسانی اور معاشی حالات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے کے ثالثوں، ضامن ممالک اور شرم الشیخ کانفرنس میں شریک ممالک کے ساتھ ساتھ متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر عملی دباؤ ڈالیں تاکہ اسے اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد اور انسانی امداد کی طے شدہ مقدار داخل کرنے کا پابند بنایا جا سکے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی پر عائد محاصرہ ختم کرنے اور بغیر کسی پابندی یا رکاوٹ کے امدادی سامان و بنیادی ضروریات کی باقاعدہ فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags: FamineFoodCrisisgazaHamasHumanitarianCrisisIsraeliBlockadepalestineSiege
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.