• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے لیے بحری جہاز بھیجنے کے عزم پر فرانسیسی صدارتی امیدوار کو اسرائیلی پابندی کا سامنا

ہفتہ 14-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
غزہ کے لیے بحری جہاز بھیجنے کے عزم پر فرانسیسی صدارتی امیدوار کو اسرائیلی پابندی کا سامنا
0
SHARES
6
VIEWS

تل ابیب – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام نے فرانسیسی بائیں بازو کے صدارتی امیدوار ژاں لوک میلانشون کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ میلانشون کے اس عزم کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ فرانس کے صدر منتخب ہو گئے تو محصور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے کارکنان کے قافلوں کے ساتھ فرانسیسی جہاز روانہ کریں گے۔

قابض اسرائیلی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل ان لوگوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرے گا جو اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا جو قابض اسرائیل کے خلاف کام کرتے ہیں اور اس کے شہریوں کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلاتے ہیں۔

وزارت ن خارجہ نے مزید کہا کہ اس نے میلانشون کی سربراہی میں قائم جماعت فرانس انباؤڈ کے پارلیمانی بلاک کی سربراہ میتھلڈ پانو کے بھی مقبوضہ فلسطینی اراضی میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے جماعت کے بقول انتہائی قابض اسرائیل مخالف موقف اور اس کے رہنماؤں کی جانب سے جاری ہونے والے قابل مذمت بیانات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے میلانشون نے کہا کہ انہوں نے سرے سے مقبوضہ اراضی میں داخلے کی درخواست ہی نہیں دی تھی۔ انہوں نے طاقت کی منطق کو مسترد کرنے اور ریاستوں کے درمیان تعلقات میں بین الاقوامی قانون کو بالادست رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قابض اسرائیل کا یہ فیصلہ فرانس کی جانب سے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں قائم یہودی بستیوں کی علاقائی کونسل کے سربراہ یوسی داگان کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روکنے کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جسے قابض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایک سفارتی نظیر قرار دیا ہے۔

اس سے قبل فرانس نے گذشتہ مئی اور جون میں دو انتہا پسند قابض اسرائیلی وزرا ایتمار بن گویر اور بتسلئیل سموٹریچ کے بھی اپنی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی جو مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کے قیام اور غزہ کی پٹی میں دوبارہ یہودی آباد کاری کو فروغ دے رہے تھے۔

فلسطینیوں کی حمایت کے عزائم

میلانشون قابض اسرائیلی پالیسیوں کے نمایاں ترین ناقدین میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اگر وہ فرانس کے صدر منتخب ہوئے تو ان کا ملک غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی براہ راست مدد کے لیے عملی اقدامات کرے گا۔

انہوں نے گذشتہ ہفتے کے روز ایک خطاب میں کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو فرانس غزہ کی طرف جانے والے شہریوں اور کارکنان کے بحری قافلوں کے تحفظ کے لیے جہاز روانہ کرے گا جس طرح اقوام کے حقوق کی حمایت میں اٹلی اور اسپین کی جانب سے بحری اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ جب تک قابض اسرائیل غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے، جنوبی لبنان میں اپنی دراندازی جاری رکھے ہوئے ہے اور مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں کے الحاق پر قائم ہے اس وقت تک اس کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صدارت تک پہنچنے کی صورت میں بین الاقوامی قانون کا احترام فرانس کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہو گا اور انہوں نے اپنے سیاسی موقف کی بنا پر قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے خود کو نشانہ بنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

محاصرہ توڑنے والے بحری قافلے اور قابض اسرائیلی خلاف ورزیاں

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے کے بعد سنہ 2007ء سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ سات اکتوبر سنہ 2023ء کو نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے خلاف اپنے انتقامی اقدامات میں مزید شدت پیدا کر دی۔

رواں سال کے اوائل میں غزہ کی پٹی پر عائد قابض اسرائیلی محاصرہ توڑنے اور اس کے مکینوں تک انسانی امداد پہنچانے کی کوشش میں شہری بحری قافلوں کا ایک سلسلہ روانہ ہوا تھا تاہم قابض افواج نے کھلے سمندر میں ان جہازوں کو روک لیا اور انہیں اپنی منزل تک پہنچنے نہیں دیا۔

ان میں سے ایک قافلے میں شریک کارکنان نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام نے ملک بدر کرنے سے قبل حراست کے دوران ان کے ساتھ جسمانی اور جنسی زیادتیاں کیں تاہم قابض اسرائیلی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

گذشتہ مئی میں میلانشون نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے عالمی صمود فلوٹیلا کی کشتیوں پر قبضے کو قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاھو کی جانب سے کی جانے والی بحری قزاقی قرار دیا تھا اور جہازوں پر سوار کارکنان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے زیادہ غیر اخلاقی فوج کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

قابض اسرائیل کی یہ پابندی محض میلانشون اور ان کی جماعت کے رہنماؤں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس سے قبل لندن کی جانب سے قابض اسرائیلی یہودی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد قابض حکام نے جیریمی کوربن سمیت برطانیہ کے متعدد بائیں بازو کے ارکان پارلیمنٹ کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

یہ پیش رفت قابض اسرائیل اور ان متعدد یورپی شخصیات و قوتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہے جو اس کی پالیسیوں بالخصوص غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور محاصرہ توڑ کر فلسطینیوں تک انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کے حوالے سے تنقیدی موقف رکھتی ہیں۔

Tags: FranceFreedomOfMovementFrenchPresidentialCandidategazaGazaAidGazaFlotillaHumanitarianFlotillaIsraeliBanIsraeliOccupationPalestineNews
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.