• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے ہسپتالوں کو حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کا مطالبہ

ہفتہ 14-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ کے ہسپتالوں کو حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کا مطالبہ
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نامی تنظیم نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں صحت کے مراکز پر قابض اسرائیلی حملے روکنے اور مریضوں و طبی عملے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ تنظیم نے ہسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے اور غزہ کی پٹی میں صحت کے بچے کھچے نظام کو تباہ کرنے کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔

تنظیم نے بدھ کی شب جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خانیونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس کی جراحی کی عمارت کو نشانہ بنانے والے قابض اسرائیل کے فضائی حملے پر شدید صدمے اور غم و غصے کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں ایک بچے اور ایک سرجن سمیت چھ افراد شہید اور 52 دیگر زخمی ہو گئے۔

تنظیم کے بیان کے مطابق یہ بمباری بغیر کسی پیشگی انتباہ کے کی گئی جبکہ زخمیوں میں دو ڈاکٹر اور ایک مریض بھی شامل ہیں جن کا علاج تنظیم کی طبی ٹیموں نے کیا اور ان تینوں زخمیوں کو سرجری کی ضرورت پیش آئی۔ مزید برآں اس حملے سے اندرونی مریضوں کے وارڈ کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ایمرجنسی، ایکسرے، لیبارٹریز اور آپریشن تھیٹرز کے شعبے مکمل طور پر ناکارہ ہو گئے۔

ناصر میڈیکل کمپلیکس جنوبی غزہ کی پٹی کا مرکزی حوالہ جاتی ہسپتال ہے جو تقریباً 1.3 ملین افراد کو بنیادی، ہنگامی، جراحی اور خصوصی طبی خدمات فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے اسے نشانہ بنانا اور اس کے شعبوں کو معطل کرنا مکینوں کی طبی امداد تک رسائی کی صلاحیت کے لیے براہ راست خطرہ بن گیا ہے۔

دو ماہ کے دوران 567 فضائی حملے

شعبہ صحت پر حملوں کو دستاویزی شکل دینے کے سلسلے میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے انکشاف کیا ہے کہ 30 اگست سے 12 نومبر سنہ 2026ء کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں کم از کم 567 قابض اسرائیلی فضائی حملے ریکارڈ کیے گئے جو جنگی طیاروں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کیے گئے۔

تنظیم نے نشاندہی کی کہ اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک ناصر میڈیکل کمپلیکس کو کم از کم چھ فضائی حملوں کے علاوہ زمینی دراندازیوں، گولہ باری اور بار بار فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے جو اس کی تنصیبات اور طبی شعبوں کو نشانہ بنانے والے مسلسل حملوں کا حصہ ہیں۔

تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہسپتالوں، ان کے عملے اور مریضوں کو تحفظ حاصل ہے اور غزہ میں صحت کے مراکز کو نشانہ بنانے والے حملوں کو کسی بھی صورت معمول یا قابل قبول معاملہ نہیں سمجھا جا سکتا۔

صحت کے نظام کو مسلسل نشانہ بنانا

ناصر کمپلیکس پر حالیہ بمباری کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں تھا بلکہ سنہ 2023ء کے اواخر سے یہ ہسپتال حملوں کے ایک طویل سلسلے کی زد میں ہے جس کا آغاز اسی سال دسمبر میں زچگی کے وارڈ پر بمباری سے ہوا اور اس کے بعد فروری سنہ 2024ء میں محاصرے اور فوجی دھاوا بولنے کے واقعات پیش آئے جن سے اس کی طبی خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔

حملوں کا یہ سلسلہ مارچ سنہ 2025ء میں شعبہ جراحی اور اسی سال مئی میں طبی امداد کے گوداموں کو نشانہ بنانے سے ہوتا ہوا اگست سنہ 2025ء کے فضائی حملوں تک جا پہنچا جن کے نتیجے میں صحافیوں اور طبی عملے سمیت 22 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

یہ حملے شعبہ صحت کی وسیع پیمانے پر تباہی کے سائے میں سامنے آئے ہیں جہاں بیان میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں 38 میں سے 22 ہسپتال مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے عالمی رہنماؤں سے اپنی اپیل دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض مذمتی بیانات اور تقاریر سے آگے بڑھ کر ایسے ٹھوس اقدامات کی طرف منتقل ہوں جو مریضوں، طبی کارکنوں اور طبی مراکز کے تحفظ کی ضمانت دیں اور غزہ کی پٹی میں صحت کے بچے کھچے ڈھانچے پر قابض اسرائیل کے مسلسل حملوں کا خاتمہ کریں۔

Tags: DoctorsWithoutBordersgazaGazaHealthcareGazaHospitalsHospitalProtectionHumanitarianAidInternationalProtectionMSFPalestineNewsPalestinianHealthcare
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.