• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ترکیہ کی ماحولیاتی کانفرنس سے اسرائیل بے دخل، مرکزی ہال غزہ کے نام سے منسوب

بدھ 11-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
ترکیہ کی ماحولیاتی کانفرنس سے اسرائیل بے دخل، مرکزی ہال غزہ کے نام سے منسوب
0
SHARES
0
VIEWS

انطالیہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ترکیہ نے انطالیہ شہر میں منعقد ہونے والی اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس ’کوپ 31‘ کے تحت سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قابض اسرائیلی حکومت کو دعوت نامہ نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ترکیہ کے اس قدم سے جہاں غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیلی نسل کشی کے خلاف اس کے مسلسل سخت موقف کا اظہار ہوتا ہے، وہیں یہ فیصلہ کانفرنس کی سرگرمیوں میں فلسطین کے منصفانہ قضیے کی نمایاں موجودگی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ترکیہ کے وزیر برائے ماحولیات، شہری منصوبہ بندی و موسمیاتی تبدیلی مراد قوروم نے پیر کے روز ترکیہ کے خبر رساں ٹی وی چینل ’این ٹی وی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قابض اسرائیل کو کوئی دعوت نامہ ارسال نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ”میزبان ملک کی حیثیت سے ہم نے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قابض اسرائیل کو دعوت نامہ نہیں بھیجا۔”

مراد قوروم نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی پر ہرگز خاموش نہیں رہے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اس کانفرنس کے انعقاد کی وجہ سے قابض اسرائیلی حکومت سے متعلق ترکیہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دعوت نامہ نہ بھیجنے کا فیصلہ صرف سربراہی اجلاس تک محدود ہے۔ یہ اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی مذاکرات پر لاگو نہیں ہوتا، کیونکہ وہاں تمام ممالک کو شرکت کرنے اور اپنے مواقف و تجاویز پیش کرنے کی اجازت حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں ماحولیاتی مسائل اور ماحولیاتی انصاف پر بحث کی جائے گی، لیکن اس انصاف کا حصول امن کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "امن کی عدم موجودگی میں ماحولیاتی انصاف کا قیام ناممکن ہے”۔

کوپ 31 کانفرنس کا سب سے بڑا ہال ’غزہ‘ کے نام سے منسوب

ایک اور علامتی قدم اٹھاتے ہوئے ترکیہ کے وزیر نے انکشاف کیا کہ ان کے ملک نے کانفرنس کے سب سے بڑے ہال کو ’غزہ‘ کا نام دیا ہے، جس میں 6,250 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس ہال میں غزہ کی پٹی کے بچوں کے مصائب پر مبنی فنپارے اور نمائشیں منعقد کی جائیں گی، نیز فلسطینی فنکاروں کے وہ شاہکار بھی پیش کیے جائیں گے جو قابض اسرائیلی نسل کشی کے ہولناک اثرات کو دستاویز کرتے ہیں۔

مراد قوروم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کا سیاسی موقف بالکل واضح ہے اور یہ کانفرنس کی پوری مدت کے دوران نمایاں طور پر قائم رہے گا۔

اسی تناظر میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے منگل کے روز کانفرنس کے سائیڈ لائنز پر فلسطینی وزیرِ اعظم محمد مصطفیٰ سے ملاقات کی۔ اس گفتگو میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے قیام کو مستحکم کرنے، بغیر کسی رکاوٹ کے امداد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے، اور بحالی و تعمیرِ نو کی کوششیں شروع کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جودت یلماز نے ترکیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’این سوشل‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کا ملک تمام بین الاقوامی فورمز پر فلسطینی قضئے کا دفاع جاری رکھے گا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے 31 ویں اجلاس ’کوپ 31‘ کا آغاز پیر کے روز ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ہوا، جس کی سرگرمیاں رواں ماہ 20 نومبر تک جاری رہیں گی۔

Tags: ClimateConferenceEnvironmentalSummitgazaisraelpalestinePalestinianSolidarityTürkiye
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.