اسلام آباد (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے غزہ میں بارشوں اور شدید سردی کے باعث مشکلات کا شکار فلسطینیوں کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کم کرنے اور انسانی امداد بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے متاثرہ عوام کو اس مشکل وقت میں انسانی امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے۔