• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 17 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے زخموں پر یمن کا مرہم

غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو ملت یمن کی کامیابی مبارک ہو! کیونکہ یہ یمن اور انصار اللہ ہی تھے، جنہوں نے غزہ کی حمایت اس وقت کی، جب بقیہ تمام مسلمان اور عرب ممالک اسرائیل کے خوف سے خاموشی کا روزہ رکھے بیٹھے تھے، گویا انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔

منگل 15-09-2026
in خاص خبریں, مقالا جات
0
غزہ کے زخموں پر یمن کا مرہم
0
SHARES
4
VIEWS

تحریر: جاوید اقبال
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو ملت یمن کی کامیابی مبارک ہو! کیونکہ یہ یمن اور انصار اللہ ہی تھے، جنہوں نے غزہ کی حمایت اس وقت کی، جب بقیہ تمام مسلمان اور عرب ممالک اسرائیل کے خوف سے خاموشی کا روزہ رکھے بیٹھے تھے، گویا انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔ یمن نے اس وقت فلسطین کی حمایت کا بیڑا اٹھایا، جب مصر کی طاقتور فوج غزہ میں مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کا تماشا دیکھتی رہی اور رفح بارڈر کھولنے کی جرات نہ کرسکی، جبکہ جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اشد ضرورت تھی۔

یمن کے مسلمانوں کے صدر اور کابینہ کے تقریباً تمام اراکین نے فلسطین کی حمایت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کا رتبہ پایا، جبکہ ترکیہ کے اردوگان اپنے تند و تیز بیانات کے ذریعے مسلمانوں کو دھوکہ دیتے رہے اور اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی و سفارتی تعلقات برقرار رکھ کر دراصل غزہ کے مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگتے رہے۔ یمن کے پا برہنہ لوگوں نے اس وقت اسرائیل پر سمندری محاصرہ مسلط کرکے فلسطینی مسلمانوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی، جبکہ وہ خود سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ بارہ سالہ زمینی، ہوائی اور سمندری محاصرے کی زد میں تھے۔

یمن کے فقیر مگر غیرت ایمانی سے سرشار مجاہدین نے اس وقت غزہ کو یاد رکھا، جب سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نام نہاد ابراہام اکارڈ کا حصہ بننے کے لیے بے تاب اور پس پردہ سفارتی کوششوں میں مصروف تھے۔ اس لیے آج یمن کے پا برہنہ مجاہدین کی کامیابی کے موقع پر غزہ کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیئے، تاکہ غزہ کے غمزدہ لوگوں کے دلوں میں کئی سالوں بعد خوشی کی تھوڑی سی لہر دوڑ سکے اور ان کے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر سکے۔

Tags: gazaGazaAidGazaCrisisGazaNewsHumanitarianAidpalestinePalestinianCausePalestinianSolidarityYemenYemenAidYemenNewsYemenPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.